• صفحہ اول>>کاروبار

    چین میں کھپت کو فروغ دینے کے لئے گیارہ نئے اقدامات متعارف

    (CRI)2025-12-15

    حالیہ سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس نے واضح طور پر مطالبہ کیا ہے کہ "مالیاتی اداروں کو اندرونی طلب بڑھانے کے لیے زیادہ مدد فراہم کرنے میں رہنمائی کرنی چاہیے"۔ 14 دسمبر کو چین کی وزارت تجارت، پیپلز بینک آف چائنا، اور قومی محکمہ برائے مالیاتی نگرانی نے مشترکہ طور پر " زیادہ کوششوں کے ساتھ کھپت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری اور مالیاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا نوٹس" جاری کیا۔ "نوٹس" میں تین پہلوؤں میں 11 اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں ، جو اشیاء کی کھپت، خدمات کی کھپت، کھپت کی نئی اقسام، کھپت کے منظرنامے، اور کھپت میں مدد سمیت اہم شعبوں کے ساتھ ساتھ میکانزم کو مضبوط بنانے، نفاذ کو یقینی بنانے، اور ہم آہنگی کو فروغ دینے جیسے اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔اگلے مرحلے میں چین کی وزارت تجارت، پیپلز بینک آف چائنا اور قومی محکمہ برائے مالیاتی نگرانی کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ زیادہ کوششوں کے ساتھ لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور کھپت بڑھانے کے لیےمتعلقہ معاون اقدامات کے نفاذ کو فروغ دیا جائے اور کامرس اور فنانس کے چینلز اور پلیٹ فارمز کا بھرپور استعمال کیا جا سکے۔

    ویڈیوز

    زبان