چین کے نیشنل ریلوے گروپ کی 16 دسمبر کی اطلاع کے مطابق جنوری سے نومبر تک ملک بھر میں قومی ریلوے کے ذریعے 4.28 بلین سفری ٹرپس ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.6 فیصد اضافہ ہے اور تاریخی طور پر اس مدت کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سال جنوری سے نومبر تک، ریلوے نے ملک بھر میں یومیہ اوسطاً 11258 مسافربردار ٹرینیں چلائیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.1 فیصدکا اضافہ ہے۔ مسافروں کی سرحد پار آمدو رفت نے سرحد پار سیاحت کو فروغ دیا ہے، جو مؤثر طور پر افرادی تبادلے اور تجارتی روابط میں مددگار ہے۔ نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ خدمات بھی مسلسل بہتر ہو رہی ہیں۔



