چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کی 26 دسمبر کی اطلاعات کے مطابق ، چین کے نیشنل وینچر کیپٹل گائیڈنس فنڈ کا باضابطہ طور پر آغاز 26 دسمبر کو کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے اب تین علاقائی فنڈز قائم کیے گئے، جن میں بیجنگ-تھیانجن-حہ بے وینچر کیپٹل گائیڈنس فنڈ ، دریائے یانگسی ڈیلٹا وینچر کیپٹل گائیڈنس فنڈ ، اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ کیپٹل گائیڈنس فنڈ شامل ہیں اور یہ تینوں آپریشنل ہو گئے ہیں۔ہر ایک فنڈ کا پیمانہ 50 بلین یوآن سے زیادہ ہے اور پہلی کھیپ کے 49 ذیلی فنڈز اور سرمایہ کاری کے 27 منصوبوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔ متعلقہ ذمہ دار نے میڈیا کو بتایا کہ گائیڈنس فنڈ کا قیام، چین میں وینچر کیپٹل کو فروغ دینے، طویل المدتی سرمائے کو مضبوط بنانے اور حقیقی ٹیکنالوجی کے چھوٹے اور ابتدائی مرحلے کے منصوبوں پر طویل مدتی سرمایہ کاری کے لئے مالیاتی سرمائے کی رہنمائی کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے۔ پتہ چلا ہے کہ نیشنل وینچر کیپٹل گائیڈنس فنڈ کا ڈھانچہ گائیڈنس فنڈ کمپنی، علاقائی فنڈز، اور ذیلی فنڈز پر مشتمل ہے۔



