• صفحہ اول>>کاروبار

    اگلے سال   متعدد  اشیا پر ٹیرف  کے حوالے سے چین کی  ترتیب نو

    (CRI)2025-12-30

    چین کی ریاستی کونسل کی ٹیرف کمیشن نے "2026 ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پلان" جاری کر دیا ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ کیا جائے گا۔

    ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کے دریان ہم آہنگی کے اثر اور اعلیٰ معیار کی اشیا کی سپلائی کو بڑھانے کے لیے، 2026 میں 935 اشیاء پر سب سے زیادہ "موسٹ فیورٹ نیشن " (MFN) ٹیرف کی شرح سے کم عارضی درآمدی ٹیرف نافذ کیے جائیں گے۔

    اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور علاقائی انضمام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے، 2026 میں، چین اور 34 تجارتی شراکت داروں کے درمیان طے پانے والے 24 آزاد تجارتی معاہدوں اور ترجیحی تجارتی انتظامات کے مطابق، مذکورہ تجارتی شراکت داروں سے درآمدی اشیا پرمتفقہ شرح محصولات اختیار کی جائیں گی ۔

    کم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور ان کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے، چین 2026 میں چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم رکھنے والے 43 کم ترقی یافتہ ممالک کی تمام مصنوعات پر صفر ٹیرف کی پالیسی جاری رکھے گا۔

    ویڈیوز

    زبان