30 دسمبر ( پیپلز ڈیلی آن لائن)۔ 29دسمبر کو پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے ڈیجیٹل یوان مینیجمنٹ کے لیے ایک جدید فریم ورک نافذ العمل ہوگا، جو ای-چائنیز یوآن کو کیش سے ڈیجیٹل ڈپازٹ منی میں تبدیل کر دے گا۔ بہتر کیے گئے اس نظام میں پیمائش کا ایک نیا فریم ورک، انتظامی نظام، عملی طریقہ کار اور ڈیجیٹل یوان کے لیے ایک ایکو سسٹم شامل ہوگا۔
یہ منتقلی ، بڑے پیمانے پر ملکی اور سرحد پار تجربات پر مبنی ہے جن میں ڈیجیٹل یوان کو روزمرہ کے مختلف معمولات میں اپنایا گیا ہے۔ ان میں خردہ لین دین، کھانا، سیاحت، تعلیم، صحت و دیکھ بھال، عوامی خدمات، اور سرحد پار کے تصفیے شامل ہیں، جو آن لائن اور آف لائن دونوں منظرناموں میں ڈیجیٹل کرنسی کے لیے ایک قابل اعتماد اور قابل توسیع ماڈل تشکیل دیتا ہے۔
ایک دہائی کے پائلٹ پروگرام کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کی رہنمائی میں، پی بی او سی نے ڈیجیٹل یوان مینیجمنٹ سسٹم اور معاون مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان پیش کیا ہے۔ اس منصوبے سے تجارتی بینکوں میں موجود ڈیجیٹل یوان کی ،بینک ڈپازٹ واجبات کے طور پر درجہ بندی کرنے کی عملی بنیاد تشکیل دی گئی ہے۔
نومبر 2025 کے آخر تک، چین نے مجموعی طور پر 3.48 ارب ڈیجیٹل یوان لین دین ریکارڈ کی جن کی مالیت 16.7 ٹریلین یوان (تقریباً 2.37 ٹریلین امریکی ڈالر) ہے۔




