• صفحہ اول>>کاروبار

    گزشتہ سال چین میں بین الاقوامی مسافروں کی نقل و حمل کے حجم میں سال بہ سال 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

    (CRI)2026-01-07

    چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2025 میں، چین میں بین الاقوامی مسافروں کی نقل و حمل کے حجم میں سال بہ سال 21.6 فیصد اضافہ ہوا۔ چین اور بھارت کے درمیان باقاعدہ مسافر پروازیں بحال ہو گئیں، لاطینی امریکا کی جانب "جنوبی راستہ" کی نئی فضائی لائن کا کامیاب آغاز ہوا، اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی ساتویں ایئر رائٹس فلائٹ نے کامیاب پہلی پرواز مکمل کی۔ وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کی سمت میں مسافر بردار نقل و حمل میں سال بہ سال بالترتیب 59.3فیصد, 33.4فیصد, 39.0فیصد, اور 108.6فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ، ملکی اور بین الاقوامی کارگو اور ڈاک کی ہوائی ترسیل میں بالترتیب 7.3فیصد اور 22.1فیصد اضافہ ہوا، اور چین کی ایوی ایشن کمپنیوں کا بین الاقوامی کارگو مارکیٹ میں حصہ 44فیصد تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان