• صفحہ اول>>کاروبار

    2025 میں چین کی آبی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری 1.28 ٹریلین یوآن رہی

    (CRI)2026-01-09

    چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کے زیر اہتمام نو جنوری کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں آبی وسائل کی وزارت کے متعلقہ حکام نے نیشنل واٹر نیٹ ورک کی تعمیر میں تیزی کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا ۔

    حکام نے بتایا کہ 2025 میں، چین نے 27 بڑے آبی منصوبوں پر تعمیر شروع کی ، پانی کی فراہمی کے 9,420 دیہی منصوبے مکمل کیے، 134 ملین دیہی باشندوں کے لیے پانی کی فراہمی کے تحفظ کو بہتر بنا یا، اور اب ملک بھر کے 96 فیصد دیہات تک پانی نلوں سے پہنچتا ہے۔ آبی منصوبوں کی تعمیر میں کل سرمایہ کاری سال بھر میں 1.28 ٹریلین یوآن تک پہنچی، جس سے 3.15 ملین روز گار کے مواقع پیدا ہو ئے اور ترقی کو مستحکم کرنے اور روزگار کو فروغ دینے میں مؤثر طریقے سے کردار ادا کیا گیا ۔

    ویڈیوز

    زبان