
9 جنوری کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اورچین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شیوئے شیانگ سے والٹ ڈزنی کمپنی کے سی ای او باب آئیگر نے بیجنگ میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈینگ شیوئے شیانگ نے کہا کہ چین کی معیشت عالمی معیشت کے ساتھ گہرائی سے مربوط ہے۔ چین جتنی بہتر ترقی کرے گا، تمام فریقوں کے لیے اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا۔ چین غیرمتزلزل طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دے گا اور کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنائے گا۔ ہم ڈزنی سمیت تمام ممالک کی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے، چین میں اپنی ترقی کو مزید مضبوط کرنے، چین کی جدید کاری میں فعال طور پر حصہ لینے اور چین کے مواقع سے فائدہ اٹھا کر زیادہ ترقی کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ باب آئیگر نے کہا کہ ڈزنی کو چین کی ترقی پر مکمل اعتماد ہے اور وہ امریکہ اور چین کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو بہتر طور پر فروغ دینے کے لیے چین میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانا جاری رکھے گی۔



