2025 میں شنگھائی تعاون تنظیم لیئن یون گانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پارک نے لاجسٹک ٹرانزٹ بیس کے طور پر اپنے کام کو وسعت دینا جاری رکھا، اور اس کا کارگو حجم 84.3588 ملین ٹن تک جا پہنچا جو سال بہ سال 13.52 فیصد کا اضافہ ہے، جبکہ کنٹینر تھرو پٹ 6.77لاکھ ٹی ای یوز تک جا پہنچا جو سال بہ سال 4-8 فیصد کا اضافہ ہے۔یہ دونوں اعداد و شمار اس حوالے سےتاریخ کی بلند ترین سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم "لیئن یون گانگ انٹرنیشنل لاجسٹکس پارک"، چین کے صوبہ جیانگ سو کے لیئن یون گانگ شہر میں واقع ہے، اور سمندری راستے سے ایس سی او رکن ممالک تک رسائی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ لاجسٹک پارک نے اکتوبر 2025 میں اپنا بین الاقوامی انٹر ماڈل ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم لانچ کیا، جس میں سمارٹ بکنگ اور الیکٹرانک بل آف لیڈنگ جیسی ون اسٹاپ سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔



