• صفحہ اول>>کاروبار

    چین۔یورپی یونین برقی گاڑیوں کے معاملے پر مذاکرات میں پیش رفت

    (CRI)2026-01-13

    چین کی وزارت تجارت نے 12 تاریخ کو چین اور یورپی یونین کے درمیان برقی گاڑیوں کے معاملے پر جاری مشاورت سے متعلق تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔بیان کے مطابق، دونوں فریق اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ یورپی یونین کو خالص برقی گاڑیاں برآمد کرنے والے چینی برآمد کنندگان کو قیمتوں کے وعدوں سے متعلق عمومی رہنمائی فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں، یورپ "قیمتوں کے وعدوں کی درخواست جمع کرانے سے متعلق رہنما اصول" کے عنوان سے ایک رہنما دستاویز جاری کرے گا ۔ اس دستاویز میں یورپی یونین اس امر کی توثیق کرے گی کہ وہ غیر امتیازی اصول پر عمل کرے گی اور عالمی تجارتی تنظیم کے متعلقہ قواعد کے مطابق ہر قیمت وعدے کی درخواست پر یکساں قانونی معیار لاگو کرے گی، جبکہ تمام درخواستوں کا جائزہ معروضی اور منصفانہ انداز میں لیا جائے گا۔

    اسی روز چائنا مکینیکل اینڈ الیکٹریکل چیمبر آف کامرس نے اس پیش رفت پر ایک بیان جاری کیا، جس میں وزارتِ تجارت کی جانب سے متعلقہ صنعتوں کے مفادات کے مؤثر تحفظ کے لیے کی گئی وسیع کوششوں اور حاصل ہونے والے مثبت نتائج پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ چیمبر متعلقہ کمپنیوں کو مذاکرات سے حاصل ہونے والے نتائج سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب اور حمایت فراہم کرے گا، تاکہ وہ یورپی منڈی میں اپنی برآمداتی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر سکیں۔

    ویڈیوز

    زبان