22جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چائنا ریلوے شنگھائی گروپ کے مطابق، رواں سال جشن بہار کی سفری سرگرمی کے دوران توقع ہے کہ دریائے یانگسی ڈیلٹا ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے 100 ملین سے زائد ٹرپس ہوں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس سنگ میل تک پہنچا جائے گا۔
جشن بہار کے دوران، یہ سالانہ سفری سرگرمی دنیا کی سب سے بڑی عارضی ہجرت کہلاتی ہے۔ رواں سال فروری کے اوائل سے مارچ کے وسط تک جاری رہنے والی اس 40 روزہ سرگرمی کے دوران ، اس ریلوے کے 103 ملین ٹرپس متوقع ہیں ، جو کہ 2025 کے مقابلے میں 4 فیصد کا اضافہ ہے۔
مسافروں کی تعداد میں دن بہ دن ہونے والے اس اضافے سے احسن انداز میں نمٹنے کے لیے، ریلوے حکام 437.5 " ٹوئن یونٹ " شامل کریں گے، جبکہ زیادہ طلب کے ادوار میں روزانہ کی ٹرین خدمات 1,700 ٹوئن یونٹس سے تجاوز کر جائیں گی۔
مشرقی چین میں واقع دریائے یانگسی ڈیلٹا ، شنگھائی میونسپلٹی، جیانگ سو، جہ جیانگ اور آنہوئی کے صوبوں پر مشتمل ہے اور یہ اقتصادی طور پر چین کے سب سے زیادہ متحرک، کھلے اور جدید علاقوں میں سے ایک ہے ۔ جشن بہار کے دوران اس علاقے میں جنوب مغربی چین کے یوننان، گوئے جو، سچوان اور چھونگ چنگ جیسے علاقوں سے کام یا تعلیم کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں کی جانب سفر کرتی ہے جس کے باعث آمدورفت غیر معمولی طور پر زیادہ ہوتی ہے ۔




