• صفحہ اول>>کاروبار

    2025 میں چینی فلم انڈسٹری کی مجموعی پیداواری مالیت آٹھ کھرب سترہ ارب یوآن سے متجاوز

    (CRI)2026-01-22

    چین کے قومی فلم بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چینی فلم انڈسٹری کی مجموعی پیداواری مالیت 817.259 بلین یوآن تک پہنچ گئی جو انتہائی حوصلہ افزا ہے ، باکس آفس کا معاشی محرکاتی تناسب تقریباً 1:15.77 رہا۔یہ دونوں اشاریے عالمی سطح پر نمایاں ترین سطح پر شمار کیے جا رہے ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ فلمی صنعت معیشت کو آگے بڑھانے والا ایک مضبوط انجن بن چکی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 817 بلین یوآن سے زائد کی پیداواری مالیت نے بالواسطہ طور پر 339 بلین یوآن سے زائد کی اضافی اور بیرونی معاشی سرگرمیوں کو جنم دیا، جو فلمی صنعت کی وسیع تر معاشی افادیت کو واضح کرتا ہے۔

    "نیژا" سے لے کر "نوباڈی"تک، جیسی فلموں کی کامیابی نے یہ حقیقت اجاگر کی ہے کہ "ایک فلم سے ایک شہر کا مقبول ہونا" اب محض اتفاق نہیں رہا۔ فلم اور دیگر شعبوں کے امتزاج کے اس ماڈل نے صارفین کے طرز عمل اور کھپت کی منطق کو ازسرنو ترتیب دینا شروع کر دیا ہے۔

    "چائنا فلم کنزیمپشن ایئر" کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی، " فلم کے ساتھ چین کی سیر"،"فلم کے ساتھ سفر" اور"فلم کے ساتھ ذائقوں کا تجربہ" جیسی سرگرمیاں مختلف علاقوں میں بیک وقت فروغ پا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں اسکرین پر نظر آنے والی ثقافتی کشش عملی اور ٹھوس صارف قوت میں تبدیل ہو رہی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان