• صفحہ اول>>کاروبار

    چین ، دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک وہیکل چارجنگ نیٹ ورک چلا رہا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-22

    22جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)21 جنوری کو، نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن (NEA) نے اعدادوشمار کی روشنی میں بتایا کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ نیٹ ورک قائم کیا ہے، جو 40 ملین سے زیادہ نیو انرجی وہیکلز کی چارجنگ کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔ این ای اے کے مطابق 2025 کے اختتام تک چین میں ،ای وی چارجنگ سہولیات کی کل تعداد 20.092 ملین ہو چکی تھی ۔

    نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن نے نشاندہی کی کہ 2025 میں، چارجنگ انفراسٹرکچر کی توسیع میں نمایاں تیزی دیکھی گئی اور 10 ملین سے 20 ملین یونٹس تک پہنچنے میں صرف 18 مہینے لگے۔ ہر پبلک ای وی چارجنگ مقام میں الیکٹرک پاور اوسطاً 46.5 کلو واٹ تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔

    نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق،چین نے اپنے ایکسپریس وے سروس ایریاز کے 98 فیصد سے زائد میں 71,500 چارجنگ پائلز نصب کی ہیں اور صوبائی سطح کے 19علاقوں نے تمام دیہات میں مکمل کوریج کو یقینی بنایا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان