روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر 2 فروری کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اور امریکہ مختلف شکلوں اورتمام سطحوں پر بات چیت اور مکالمہ جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن روس امریکہ تعلقات کو معمول پر لانا آسان عمل نہیں ہے۔ لاوروف نے کہا کہ روس نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کے بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے، لیکن یہ روس اور امریکہ کے درمیان واحد ایسا موضوع نہیں جس پر توجہ دینے اور بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس امریکہ تعلقات کو معمول پر لانا آسان نہیں ہے۔ یہ عمل ہمیشہ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہیے۔ روس نے امریکہ کو تجویز دی ہے کہ وہ دوطرفہ تعلقات میں جامع بہتری کے لیے درپیش سنگین رکاوٹوں کو دور کرے۔



