• صفحہ اول>>دنیا

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل   کی پاکستان میں امام بارگاہ  پر حملے کی شدید مذمت

    (CRI)2026-02-08

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 6 فروی کو اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا، جس میں اس دن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ میں نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

    بیان میں انتونیو گوتریس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت اور عوام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    پاکستانی حکام کے مطابق 6 فروری کو اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں اب تک کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 170 زخمی ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان