• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین میں تھری ڈی پرنٹنگ تیزی سے روزمرہ زندگی کا حصہ بن رہی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-10

    10فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)بیجنگ یونیورسٹی ہاسپٹل کے مشاورتی کمرے میں دانتوں کے ڈاکٹر سون یوچن ایک مریض کو اس کے علاج کے حوالے سے نے زرکونیا وینیئر دکھاتے ہوئے بتاتے ہیں کہ یہ وینیئر صرف 80 مائیکرو میٹر موٹا ہے، جو دانتوں کی کم سے کم رگڑائی اور قدرتی انیمل کو نقصان سے حتی المقدور بچاتے ہوئے بحالی کا عمل ممکن بناتاہے ۔ روایتی طریقوں میں کم از کم 300 مائیکرو میٹر موٹے وینیئر تیار ہوتے تھے، جبکہ 3ڈی پرنٹنگ نے بہت باریک آپشنز کو ممکن بنایا ہے۔

    طبی آلات اور تعمیراتی مواد سے لے کر سیرامک فن پاروں تک، 3ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی، چین کی صنعتوں میں اپنی موجودگی کو بڑھا رہی ہے، جس سے پیداوار اور روزمرہ زندگی میں اس کے انضمام کی رفتار تیز ہو رہی ہے اور ساتھ ہی اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو بھی فروغ مل رہا ہے۔

    چھونگ چھنگ میونسپلٹی کے لیانگ جیانگ نیو ایریا میں بی ایم ایف پریسیژن ٹیک ان کوآپریشن کا تھری ڈی پرنٹنگ سینٹر (تصویر انٹرویو دینے والے کی جانب سے فراہم کی گئی ہے)

    چھونگ چھنگ میونسپلٹی کے لیانگ جیانگ نیو ایریا میں بی ایم ایف پریسیژن ٹیک ان کوآپریشن کا تھری ڈی پرنٹنگ سینٹر (تصویر انٹرویو دینے والے کی جانب سے فراہم کی گئی ہے)

    2021 میں، بی ایم ایف پریسیژن ٹیک ان کوآپریشن نے پیکنگ یونیورسٹی ہاسپٹل کےسٹوماٹولوجی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر دانتوں کے تھری ڈی پرنٹڈ وینئرز تیار کیے، جو کہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران قومی تحقیق و ترقی میں ایک اہم اقدام کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

    پیکنگ یونیورسٹی ہاسپٹل کے پروستھو ڈونٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیو یون سونگ کے مطابق، 1,000 سے زیادہ تجربات کے بعدہسپتال نے کامیابی سے انتہائی پتلے وینئرز تیار کیے جن میں دانتوں کی رگڑائی کی کم سے کم یا بالکل بھی نہیں ہوتی تھی۔ چھونگ چنگ کے لیانگ جیانگ نیو ایریا میں جدید مواد کی صنعت نے تھری ڈی پرنٹڈ طبی آلات کی مارکیٹ کی بھرپور معاونت کی ہے۔ لیو یون کا کہنا ہے کہ اس وقت، ملک بھر میں 100 سے زیادہ دانتوں کے کلینک اس پراڈکٹ کا استعمال کر رہے ہیں، اور 2025 میں، بین الاقوامی سطح پر پیسز 10,000 سے زیادہ وینئر مٹیریل برآمد کیا گیا ہے۔

    صوبہ حہ بے کے شیونگ آن نیو ایریا میں زیر تعمیر ، شیونگ آن ونگز کی مرکزی عمارت کے گراونڈ فلور کی "کیپسول فیکٹری " میں تھری ڈی پرنٹر کام میں مصروف ہے۔ ( جاو وئے تھونگ )

    صوبہ حہ بے کے شیونگ آن نیو ایریا میں زیر تعمیر ، شیونگ آن ونگز کی مرکزی عمارت کے گراونڈ فلور کی "کیپسول فیکٹری " میں تھری ڈی پرنٹر کام میں مصروف ہے۔ ( جاو وئے تھونگ )

    صوبہ حہ بے کے شیونگ آن نیو ایریا میں بڑے پیمانے پر تھری ڈی پرنٹرز کی مدد سے "شیونگ آن ونگز " کے نام سے ایک ثقافتی مرکز زیرِ تعمیر ہے ۔ اس کا ڈیزائن بڑے خم دار سطحوں پر مشتمل ہے جو اُڑتے ہوئے سفید ہرن کی مانند ہیں، اور یہ قدیم چینی شاعری سے متاثر ہے۔ یہ چین کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارات میں سے ایک ہے، جو جدید پروڈکشن تکنیکوں کے فوائد کو پیش کرتی ہے۔ شنگھائی فاب-یونین ٹیکنالوجی کمپنی کے چیف انجینئر مینگ یوان بتاتے ہیں کہ پرنٹر میں موڈیفائیڈ پلاسٹک کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ دوہرے خم والے کھوکھلے اجزا بنائے جا سکیں۔ شنگھائی فیکٹری میں کئی تھری ڈی پرنٹرز ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، جو 4,000 سے زیادہ منفرد سائز کے خمیدہ حصے تیار کر رہے ہیں۔ مینگ کا کہنا ہے کہ ری سائیکل ہونے والا موڈیفائیڈ پلاسٹک تھری ڈی پرنٹڈ اجزاء کو ماحول دوست بناتا ہے۔ شیونگ آن ونگز منصوبہ، پائیدار اور انٹیلی جنٹ تعمیراتی ماڈل کے طور پر 14ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کے اہم قومی تحقیقی و ترقیاتی اقدامات کا حصہ ہے جو اس ستمبر تک مکمل ہوگا ۔

    چین کے صوبے جیانگشی میں ، مائیکرو سیرامک ٹیکنالوجی (جیانگ شی ) کارپوریشن لمیٹڈ کے عملے کا رکن ، فیکٹری کا دورہ کرنے والے افراد کو تھری ڈی پنٹڈ سیرامکس کے بارے میں بتا رہا ہے۔ (تصویر انٹرویو دینے والے کی جانب سے فراہم کی گئی ہے)

    چین کے صوبے جیانگشی میں ، مائیکرو سیرامک ٹیکنالوجی (جیانگ شی ) کارپوریشن لمیٹڈ کے عملے کا رکن ، فیکٹری کا دورہ کرنے والے افراد کو تھری ڈی پنٹڈ سیرامکس کے بارے میں بتا رہا ہے۔ (تصویر انٹرویو دینے والے کی جانب سے فراہم کی گئی ہے)

    جیانگسی صوبے میں، مائیکرو سیرامک ٹیکنالوجی (جیانگسی) کمپنی لمیٹڈ کی نمائش گاہ میں فیشن کے لوازمات اور جدید گڑیاوں مختلف تھری ڈی پرنٹڈ سیرامک اشیا پیش کی گئی ہیں۔ جنرل منیجر ہوانگ وان چھینگ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی نے اعلیٰ قدر کے حامل سیرامک آرٹ کی پیداوار کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ روایتی سیرامک کے لیے سانچوں کی ضرورت ہوتی ہے اور کم از کم آرڈر کی مقدار 200-300 پیسز ہوتی ہے اس کے برعکس،تھری ڈی پرنٹنگ، سانچوں کے بغیر براہ راست پیداوار کی سہولت دیتی ہے۔ یہ طریقہ ڈیزائنرز کو ،مارکیٹ جانچ کے لیے کم لاگت پر فوری طور پر آئیڈیاز کو مصنوعات میں تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے، جس سے مارکیٹ کی ضروریات کے لیے لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔ کمپنی نے جنگ دہ جین سیرامک یونیورسٹی کے لیے عملی تربیت اور روزگار کا ایک مرکز بھی قائم کیا ہے اور مرکزی فائن آرٹس اکیڈمی اور چائنیز اکیڈمی آف آرٹ جیسے اداروں کے ساتھ تحقیقی و تخلیقی منصوبوں پر تعاون کرتی ہے نیز صنعت، تعلیم اور تحقیق کے درمیان پل بناتی ہے۔

    جنرل منیجر ہوانگ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے لیے دوروں اور تکنیکی لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ان کے تحقیقی منصوبوں کے لیے پروٹوٹائپنگ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ شراکت داری نئے ابھرتے ہوئے سیرامک ڈیزائنرز کو ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ کے آلات سے واقفیت میں مدد دیتی ہے، جو جدید خیالات کو مصنوعات میں تبدیل کرنے اور سیرامک ایپلیکیشنز کو بڑھانے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان