
29 جنوری 2026. مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے شہر جیوجیانگ کے "زیرو کاربن" جزیرے میان چھوان کا ڈیجیٹل ڈسپلے ۔ (شنہوا ۔ وانگ شیانگ )
10فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)104 مربع کلومیٹرکے رقبے پر محیط جزیرہ میان چھوان ، دریا یانگسی کے جیانگ شی حصے میں واقع ہے ۔ جیوجیانگ شہر کےمادانگ فیری ٹرمینل سے فیری میں سوار ہو کر محض دس منٹ میں اس جزیرے تک پہنچا جا تا ہے۔
ماضی میں، بجلی کی فراہمی کے لیے اس جزیرے پر35 کلو والٹ کی ایک ہی لائن تھی ۔ موسم کی شدت کے دوران یہ لائن وولٹیج کی اتار چڑھاؤ اور بندش کا شکار ہوتی تھی، جس کی وجہ سے رہائشیوں کی روزمرہ زندگی اور صنعتی ترقی دونوں متاثر ہوتی تھیں۔ 2021 میں مقامی طور پر "ونڈ پاور " منصوبہ تعمیر کیا گیا، جس میں ہوا، سورج، توانائی کو ذخیرہ کرنے، زراعت اور سیاحت کے وسائل کو یکجا کیا گیا تاکہ دریائے یانگسی کے طاس میں "زیرو کاربن آئی لینڈ " کا ایک سبز ماڈل تشکیل دیاجا سکے۔ مئی 2025 میں، آخری ونڈ ٹربائن کے گرڈ سے منسلک کے ساتھ ہی دریائے یانگسی کے طاس میں بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی سے چلنے والا یہ "زیرو کاربن "جزیرہ عملی طور پر فعال ہوگیا۔
اس منصوبے میں 18 پون چکیاں اور فوٹو وولٹک سہولیات شامل ہیں، جن کی سالانہ پیداوار 244 ملین کلو واٹ گھنٹہ ہے، جو 96,000 ٹن معیاری کوئلے کی بچت کے برابر ہے اور اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 240,000 ٹن سالانہ کی کمی ہوتی ہے۔ اس کے آغاز کے بعد، منصوبے نے 150 ملین کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی ہے، جو جزیرے کے 32,000 رہائشیوں کی بجلی کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرتی ہے اور جزیرے سے 100 ملین کلو واٹ گھنٹے سے زیادہ سبز بجلی فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس منصوبے سے 500 سے زائد نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوئی ہیں۔

29 جنوری 2026۔ مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے "زیرو کاربن" جزیرے میان چھوان سے جمع شدہ بھوسے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے جہاز کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ (شنہوا ۔ وانگ شیانگ )

29 جنوری 2026۔ مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے "زیرو کاربن" جزیرے میان چھوان میں نصب ، ونڈ ٹربائنز کا فضائی منظر ۔ (شنہوا ۔ وانگ شیانگ )

29 جنوری 2026۔ مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے "زیرو کاربن" جزیرے میان چھوان کے ونڈ پاور پلانٹ میں عملہ ، ونڈ ٹربائنز کے آپریشنل عمل کی نگرانی کر رہا ہے ۔ (شنہوا ۔ وانگ شیانگ )

29 جنوری 2026۔ مشرقی چین کے صوبے جیانگ شی کے "زیرو کاربن" جزیرے میان چھوان میں پاور پلانٹ کا تکنیکی عملہ ، ونڈ ٹربائنز کی تکنیکی جانچ میں مصروف عمل ہے ۔ (شنہوا ۔ وانگ شیانگ )



