• صفحہ اول>>دنیا

    سوڈان کے بچے دنیا کے بدترین  انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں ، یونیسف کا انتباہ

    (CRI)2026-02-11

    اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے 10 فروری کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سوڈان کے بچے اس وقت دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران کا شکار ہیں اور صورتحال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں تقریباً 3 کروڑ 37 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، جن میں نصف تعداد بچوں پر مشتمل ہے، جب کہ 70 فیصد طبی سہولیات مؤثر طور پر کام کرنے سے قاصر ہیں۔ ادارے کا اندازہ ہے کہ رواں سال 8 لاکھ 25 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    مزید برآں، عالمی ادارۂ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سوڈان کی دو تہائی آبادی کو انسانی امداد درکار ہے، جب کہ تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ افراد کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔

    ویڈیوز

    زبان