• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    فوجو میں لن ہوئی اِن تھیم میوزیم،جلد ہی  آزمائشی طور پر کھول دیا جائے گا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-11

    11فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)13 فروری سے صوبہ فوجیان کے شہر فوجو کے تاریخی علاقے سان فانگ چھی شیانگ کا لن ہوئی اِن تھیم میوزیم ،آزمائشی مرحلے میں باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    صوبہ فوجیان لن ہوئی اِن کا آبائی گھر ہے ۔ وہ جدیدچین کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ تھیں اور عوامی جمہوریہ چین کے قومی نشان اور عوامی ہیروز کی یادگار کے تفصیلی ڈیزائن کی اہم ڈیزائنرز میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے چینی قدیم فنِ تعمیر اور کلوزون سمیت متعدد ثقافتی ورثوں کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

    سان فانگ چھی شیانگ وہ مقام ہے جہاں لن ہوئی اِن کے والدین نے طویل عرصے تک زندگی گزاری اور یہی جگہ ان کی وطن سے وابستہ یادوں کا نقطۂ آغاز بھی ہے۔ یہ تھیم میوزیم قیمتی تاریخی دستاویزات، اصل نوادرات اور تاریخی تصاویر اور ویڈیو مواد کے ذریعے ناظرین کے سامنے اس عظیم ثقافتی ورثے کی محافظ کی زندگی، علمی کامیابیوں، ثقافتی خدمات اور حب الوطنی کے جذبات کو پیش کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان