• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں،"سٹکی کینڈی"

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-10

    10فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کے آغاز سے تہوار کے جوش وخروش میں اضافہ ہو جاتا ہے، کیونکہ آنے والے جشنِ بہار یعنی چینی سالِ نو کے لیے تیاریوں میں تیزی آجاتی ہے۔

    جشنِ بہار کاونٹ ڈاون ، عام طور پر چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کی 23 تاریخ سے شروع ہوجاتا ہے، چینی لوگ تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں اور ملک میں جشن کی روایتی رسومات کا رنگ تیز ہونے لگتا ہے۔

    پیپلز ڈیلی آن لائن پوسٹر ز کے ذریعے آپ کو جشنِ بہار کی روایتی رسومات سے متعارف کروائے گا۔

    بارہویں مہینے کی 23 تاریخ کو لطف اندوز ہوں "سٹکی کینڈی" سے

    قمری سال کے بارہویں مہینے کی تئیس تاریخ کو "شیاؤ نیان" کہا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب لوگ "زاو شین" نامی دیوتا کو نذرانے پیش کرتے ہیں، اچھی طرح صفائیاں کرتے ہیں اور چین کی ہان قوم کی روایتی ثقافت کے مطابق ایک خاص قسم کی لیس دار چپکنے والی مٹھائی کھاتے ہیں ۔

    یہ مٹھائی، قدیم زمانے سے رائج ایک روایتی مقامی ناشتہ ہے، جو "زاو تھانگ " کے نام سے مشہور ہے۔ روایات کے مطابق، دیوتا ، زاو شین ہر گھر میں رہتا ہے، قمری سال کے بارہویں مہینے کی تئیس تاریخ کو وہ واپس آسمان پر جاتا ہے اور ہر خاندان کے اچھے اور برے اعمال کی رپورٹ جیڈ شہنشاہ کو دیتا ہے ، جو پھر ہر خاندان کے لیے اگلے سال کی قسمت کا فیصلہ کرتا ہے اور زاو شین کے ذریعے یہ معلومات انسانوں تک پہنچتی ہیں۔

    اسی لیے لوگ اپنے گھروں میں نذرانے کے لیے اہتمام کرتے ہیں اور میز پر "زاوتھانگ " جیسی چیزیں رکھتے ہیں تاکہ وہ اسے مٹھاس کے ساتھ رخصت کریں۔ لوگ امید کرتے ہیں کہ زاو شین ، جیڈ شہنشاہ کے سامنے ان کے بارے میں اچھی باتیں بیان کریں گے اور اس کے بدلے میں ان کے گھر میں خوشحالی اور خوش بختی آئے گی ۔

    ویڈیوز

    زبان