• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    جانیے ، چین کے جشن بہار کی روایات کے بارے میں،گھروں کی صفائی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-02-11

    11فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین میں چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کے آغاز سے تہوار کے جوش وخروش میں اضافہ ہو جاتا ہے، کیونکہ آنے والے جشنِ بہار یعنی چینی سالِ نو کے لیے تیاریوں میں تیزی آجاتی ہے۔

    جشنِ بہار کاونٹ ڈاون ، عام طور پر چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کی 23 تاریخ سے شروع ہوجاتا ہے، چینی لوگ تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں اور ملک میں جشن کی روایتی رسومات کا رنگ تیز ہونے لگتا ہے۔

    پیپلز ڈیلی آن لائن پوسٹر ز کے ذریعے آپ کو جشنِ بہار کی روایتی رسومات سے متعارف کروائے گا۔

    بارہویں مہینے کی 24 تاریخ ،گھروں کی صفائی کے لیے مخصوص

    چینی لوگوں کے لیے چینی قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے کی چوبیس تاریخ کو اپنے گھروں کی صفائی کرنا ایک لازمی روایت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ رسم پچھلے سال کی گندگی اور آلودگی کو دور کرنے کی علامت ہے تاکہ ایک نئے آغاز کا استقبال کیا جا سکے۔

    ویڈیوز

    زبان