
3 فروری 2026 کو چین کے صوبے گوانگ دونگ کی کاونٹی تھائی جیانگ کے گاوں تھائی پان میں "دیہی میلے " کے دوران مقامی لوگ روایتی ملبوسات میں پرفارمنس پیش کررہے ہیں۔ یہ میلہ تھائی جیانگ کاؤنٹی میں "ویلیج باسکٹ بال ایسوسی ایشن (ویلیج بی اے)" کے میدان میں منعقد ہوا، جس میں مقامی لوگوں نے مختلف روایتی اور ثقافتی پرفارمنسز پیش کیں۔ "ویلیج باسکٹ بال ایسوسی ایشن (ویلیج بی اے)" تھائی پان میں مقامی رہائشیوں کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ایک کمیونٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ہے جس کی مقبولیت میں ہر گزرتے سال اضافہ ہورہا ہے اور اسی لیے اس میں بڑی تعداد میں مقامی اور دیگر علاقوں سے آنے والے تماشائی شریک ہوتے ہیں ۔ (شنہوا/یانگ وین بن)

3 فروری 2026 ۔ تھائی پان میں "دیہی میلے " کے دوران بچے اپنی فٹ بال سے کرتب دکھانے کی مہارتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شنہوا/یانگ وین بن)

3 فروری 2026 ۔ تھائی پان میں "دیہی میلے " کے دوران کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد یہاں پر آئی تھی ۔(شنہوا/یانگ وین بن)

3 فروری 2026 کو چین کے صوبے گوانگ دونگ کی کاونٹی تھائی جیانگ کے گاوں تھائی پان میں "دیہی میلے " کے دوران مقامی لوگ طویل قطار میں لگائے گئے میزوں کی روایتی ضیافت سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔(شنہوا/یانگ وین بن)

3 فروری 2026 ۔ گوانگ دونگ کی کاونٹی تھائی جیانگ کے گاوں تھائی پان میں "دیہی میلے " کے دوران نوجوانوں کا ایک گروپ ، روایتی لو شنگ رقص پیش کر رہا ہے۔ (شنہوا/یانگ وین بن)

3 فروری 2026 ۔ گوانگ دونگ کی کاونٹی تھائی جیانگ کے گاوں تھائی پان میں "دیہی میلے " کے دوران مقامی فنکار ، دستکاری کا خوبصورت نمونہ پیش کر رہی ہیں۔ (شنہوا/یانگ وین بن)



