• صفحہ اول>>دنیا

    ایرانی صورتحال میں بڑھتی کشیدگی کے باعث متعدد ممالک کی جانب سے سیکیورٹی الرٹس جاری

    (CRI)2026-02-28

    مقامی وقت کے مطابق 27 فروری کو امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کے خلاف فوجی طاقت استعمال کریں گے، تو انہوں نے کہا کہ"میں ایسا نہیں کرنا چاہتا، لیکن بعض اوقات ایسا کرنا پڑتا ہے"، اور ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ ابھی حملہ کرنے کے بارے میں "حتمی فیصلہ" نہیں کیا گیا ہے۔

    صورتحال میں مسلسل کشیدگی کے باعث مختلف ممالک نے سیکیورٹی الرٹس جاری کر دیے ہیں۔ایران اور اسرائیل میں چین کے سفارت خانوں نے اعلان جاری کرتے ہوئے چینی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی کی صورت حال میں تبدیلیوں پر گہری نظر رکھیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 27 تاریخ کو اسرائیل، مغربی کنارے اور غزہ سے متعلق سفری انتباہ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے " جانے پر دوبارہ غور کرنے"کی وارننگ دی اور اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو اسرائیل سے انخلاء کی اجازت دے دی۔

    ادھر برطانیہ نے 27 تاریخ کو ایران سے اپنے سفارت خانے کے عملے کے عارضی طور پر انخلاء کا اعلان کیا، کینیڈا نے 26 تاریخ کو اپنے شہریوں کو فوراً ایران چھوڑ نے کی ہدایت کی ،جب کہ فرانس، پولینڈ، قازقستان، قبرص اور دیگر ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے بعض علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

    اطلاع کے مطابق 27 تاریخ کو امریکی فوج کا طیارہ بردار جہاز "جیرالڈ آر فورڈ" اسرائیل پہنچ چکا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج بیک وقت"فورڈ" اور "لنکن" دو طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر چکی ہے۔ ساتھ ہی امریکی فوج نے اسرائیل میں تقریباً 20 ایندھن بھرنے والے طیارے تعینات کر دیے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان