• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    ننگشیا کی کوئلے کی متروک کانوں کے علاقے میں بڑافوٹو وولٹک منصوبہ فعال

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-03-02

    2مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے شمال مغرب میں، ننگشیا ہوئی خود اختیار علاقے میں، کان کنی کے متروک علاقے لنگ وو میں دھنس جانے والی کانوں میں شمسی توانائی پر مبنی 4 گیگا واٹ کا شمسی منصوبہ 28 فروری کو فعال کر دیا گیا اور اب یہ چین کے مشرقی اقتصادی مراکز کو "سبز بجلی" فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    یہ منصوبہ ،ننگشیا ہوئی خود اختیار علاقے میں اس اہم فوٹو وولٹک منصوبے کی تکمیل کی نمائندگی کرتا ہے جو کان کنی کے متروک علاقوں میں واقع ہے۔ ان میں 4 گیگا واٹ کا لنگ وو کمپلیکس اور 2 گیگا واٹ کا ننگ دونگ کمپلیکس شامل ہے، جو کل 180,000 مو (تقریباً 12,000 ہیکٹر) رقبے پر محیط ہے۔ توقع ہے کہ 6 گیگا واٹ کے اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 10.8 ارب کلوواٹ گھنٹےصاف بجلی فراہم ہوگی، جو ننگشیا کو ایک الٹرا ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے جہ جیانگ صوبے سے منسلک کرتے ہوئے ، گرین انرجی کو چین کے مغرب سے مشرق کے اقتصادی مراکز تک فراہم کرے گی ۔ مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد یہ منصوبہ سالانہ تقریباً 7.2 ملین گھرانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجلی پیدا کر سکتا ہے اوراس سے ہر سال تقریباً 3.24 ملین ٹن کوئلے کی بچت ہوگی ، جس کے اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی فوائد ہوں گے۔

    اس منصوبے میں کوئلے کے ذخائر، دھنس جانے والی زمین اور بنجر پہاڑیوں والے علاقوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ بیک وقت سولر پینل کےتوانائی پیدا کرنے، ریت پر قابو پانے ، پینل کے نیچے پودے لگانے اور جانوروں کے چارہ کھانے جیسے تمام معامالات کو یکجا کرتا ہے اور ماحولیاتی طور پر حساس ان علاقوں میں سبز ترقی کے لیے ایک نئی راہ ہموار کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان