
1 یکم مارچ 2026 ۔ بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2026 سے پہلے منعقدہ عالمی تقریب میں چینی کمپنی آنر( Honor) کے سی ای او ،لی جیان اس صنعت کا پہلا "روبوٹ فون" متعارف کروا رہے ہیں۔(شنہوا/چھینگ من)
3 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)یکم مارچ 2026 کو سپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2026 سے پہلے منعقدہ عالمی تقریب میں چینی کمپنی آنر( Honor) نے اس صنعت کا پہلا "روبوٹ فون" متعارف کروایا ہے۔ یہ ڈیوائس آگمینٹڈ ہیومن انٹیلیجنس (AHI) متعارف کرواتی ہے نیز اس سمارٹ فون میں پہلی مرتبہ تھری -ایکسس گمبل کیمرہ سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون ،فزیکل انٹیلی جنٹ تعامل کو اعلیٰ معیار کی امیجنگ کے ساتھ ملا کر ایک فزیکل AI تجربہ فراہم کرتا ہے، جو مکمل زاویے کی AI ویڈیو کالز، اظہار خیال کے تعاملات اور جدید اینٹی شیک اور AI آبجیکٹ ٹریکنگ کے ساتھ سنیما کی معیار کی امیجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس تقریب میں، آنر نے آگمینٹڈ ہیومن انٹیلیجنس AHI کا تصور متعارف کروایا ہے اور اس بات پر توجہ دی ہے کہ مصنوعی ذہانت کو IQ اور EQ کے امتزاج سے انسانی موافقت اور اس کی قبولیت کو بڑھانا چاہیے تاکہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں اس سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔ آنر نے روبوٹ فون کے علاوہ اپنے فلیگ شپ فولڈ ایبل اسمارٹ فون، میجک V6، کا بھی آغاز کیا جو کہ بند ہو کر 8.75 ملی میٹر تک باریک ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ آنر نے اپنا پہلا ہیومنائیڈ روبوٹ بھی متعارف کروایا ہے۔
بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس 2026 میں 100 سے زائد نمائشی پویلینز ہیں اور یہ نمائش 5 مارچ تک جاری رہے گی۔

یکم مارچ 2026 ۔سپین کے شہر بارسلونا میں میں موبائل ورلڈ کانگریس 2026 میں عالمی مصنوعات کی رونمائی کے موقع پر چینی کمپنی آنر کا ایک رکن لوگوں کو "روبوٹ فون" کا ڈسپلے دکھا رہا ہے۔ (شنہوا/چھینگ من)

یکم مارچ 2026 ۔سپین کے شہر بارسلونا میں میں موبائل ورلڈ کانگریس 2026 میں عالمی مصنوعات کی رونمائی کے موقع پر لوگ چینی کمپنی آنر کے "روبوٹ فون" کو استعمال کرنے کا تجربہ کر رہے ہیں۔ (شنہوا/چھینگ من)

یکم مارچ 2026 ۔سپین کے شہر بارسلونا میں میں موبائل ورلڈ کانگریس 2026 میں عالمی مصنوعات کی رونمائی کے موقع پر لوگ چینی کمپنی آنر کے نمائش پر رکھے گئے "روبوٹ فون" کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔ (شنہوا/چھینگ من)



