
29 جنوری 2026 ۔ چین کے صوبے سچوان کی کاؤنٹی ہان یوان کے گاؤں گولو میں کیبل وے کا فضائی منظر۔ (شنہوا/وانگ شی)
3مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ سچوان میں، دریائے دادو کےداخلی حصے پر واقع بڑے آبی درے کی ایک انتہائی بلند چٹان پر موجود گاوں گولو ، ناقص ذرائع آمدو رفت کے باعث طویل عرصے تک باقی علاقوں سےالگ تھلگ رہا۔ 2018 میں یہاں کیبل وے کا افتتاح ہوا ،جس نے سفر کے وقت کو تین / چار گھنٹوں سے کم کر کے صرف تین سے پانچ منٹ تک کر دیا ہے۔
جینگ وانگ چھن،گولو گاؤں کی کمیٹی کے سربراہ، پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری اور نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے نائب ہیں۔ پچھلے چند سالوں میں، جینگ نے زراعت، ثقافت اور سیاحت کی ترقی کا ایک نیا راستہ تشکیل دینے کے لیے گاؤں والوں کی رہنمائی کی ہے۔ ان کی قیادت میں اٹھائے جانے والے اقدامات نے یی قومیت کے اس گاؤں کو ایک نئی زندگی دے دی ہے۔ گاؤں والوں نے سیاحوں کے لیے ہوم سٹیز کھولے ہیں اور یہاں ان کی سرگرمیوں کے تجربات کو بڑھانے کے لیے فوٹوگرافی کے لیے متعدد خوبصورت مقامات بنائے گئے ہیں۔ اسی دوران، گاؤں نے اخروٹ، سچوان کی معروف مرچ اور بکریوں کی افزائش جیسی مخصوص صنعتوں کو بھی توسیع دی ہے۔
جینگ وانگ چھن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی رسائی کو بڑھانے نیز جنگلی حیات کے تحفظ کو مضبوط کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں اور کسانوں کی روزی روٹی پر اس کے اثرات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی سطح کے کاموں میں ،گاؤں والوں کی مطمئن مسکراہٹیں ہی سب سے قیمتی انعام ہیں۔

28 جنوری 2026۔ جینگ وانگ چھن (دائیں جانب سے پہلے) صوبہ سچوان کے گاؤں گولو میں کیبل کار کے اندر ،ان مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں جو دوسرے شہروں میں کام کرتے ہیں اور اب گھر واپس آرہے ہیں۔(شنہوا۔ وانگ شی )

29 جنوری 2026۔ جینگ وانگ چھن (دائیں جانب) صوبہ سچوان کے گاؤں گولو میں سڑک کی تعمیر کے کام میں پیش رفت پر عملے کے ایک رکن سے معلومات لے رہے ہیں۔(شنہوا۔ وانگ شی )

29 جنوری 2026۔ جینگ وانگ چھن (دائیں جانب) صوبہ سچوان کے گاؤں گولو میں ایک ہوم سٹے کے مالک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ (شنہوا۔ وانگ شی )

29 جنوری 2026۔ جینگ وانگ چھن صوبہ سچوان کے گاؤں گولو آنے والے سیاحوں سے علاقے کے بارے میں ان کے تاثرات جان رہے ہیں۔ (شنہوا۔ وانگ شی )

16 مارچ 2024 ۔ چین کے صوبے سچوان کی کاؤنٹی ہان یوان کے گاؤں گولو کا فضائی منظر۔ (شنہوا/جانگ حونگ شن )



