مقامی وقت کے مطابق 3 مارچ کو ، ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایران نے اسی دن بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں میں بحرین میں امریکی ایئر بیس شیخ عیسیٰ کی کمانڈ بلڈنگ کو براہ راست نشانہ بنایا ہے ۔
اس حوالےسے ابھی تک، امریکہ اور بحرین نے کوئی معلومات جاری نہی کیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے 3 تاریخ کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہیں، ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور کی کمانڈ اور کنٹرول تنصیبات کو "تباہ" کر دیا ہے، اور ساتھ ہی ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس، اور متعدد فوجی ہوائی اڈوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔



