• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    خود کو گاوں کی تجدید نو کے لیے وقف کرنے والے  این پی سی کے نائب موسی جان

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-03-04

    9 فروری 2026 ۔ سنکیانگ خود اختیار علاقے کے  ایلی قازق خود اختیار پریفیکچر کی کاونٹی شن یوان میں موسی جان خائرہ ، علی الصبح اپنے ریوڑ کے ساتھ ۔(شنہوا۔ شن یوئے وئے)

    9 فروری 2026 ۔ سنکیانگ خود اختیار علاقے کے  ایلی قازق خود اختیار پریفیکچر کی کاونٹی شن یوان میں موسی جان خائرہ ، علی الصبح اپنے ریوڑ کے ساتھ ۔(شنہوا۔ شن یوئے وئے)

    4مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)شن یوان کاونٹی کے گاوں کیری گیتاس کا موسی جان خائرہ ، نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کا نائب ہے۔ جونیئر ہائی اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، اس نے لوہار کا کام سیکھا اور ویلڈنگ کی مہارت سیکھی جس کے بعد انہوں نے ایک ویلڈنگ ورکشاپ کاآغاز کیا ۔ اس کام سے انہوں نے نہ صرف اپنے خاندان کے لیے بہتر زندگی کا حصول ممکن بنایا بلکہ گاؤں والوں کو بھی بلا معاوضہ ویلڈنگ کی مہارتیں سکھائیں، جس سے مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔

    نیشنل پیپلز کانگریس کے نائب کی حیثیت سے موسی جان مسلسل ،مقامی لوگوں کی ضروریات پر توجہ دیتے ہے۔ کھیتوں میں آبپاشی اور سڑکوں کی رسائی کے بارے میں گاوں والوں کی فکر اور خدشات کے جواب میں انہوں نے شن یوان کاونٹی کے ایک وادی والے علاقے میں اعلیٰ معیار کے کھیت بنانے کی تجویز پیش کی ۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں اعلیٰ معیار کے کھیتوں کو بنانے کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا اور ڈرپ آبپاشی کی سہولیات کو فروغ دیا گیا، جس سے کسانوں کے لیے کاشت کاری کرنا آسان ہوگیا اور آمدنی مستحکم ہوئی۔

    موسی جان کی توجہ ، دیہی علاقوں کے اعلی ترقیاتی معیار پر مرکوز ہے۔ انہوں نے دیہی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مقامی ہوائی اڈے کی تعمیر نو اور توسیع، کاؤنٹی کی سڑکوں کی بہتری اور آبی حیات کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کی تجاویز پیش کیں۔

    8 فروری 2026۔موسی جان اس سال کے اجلاس کے حوالے سے اپنی تجاویز اور توقعات کے حوالے سے اپنے گھر میں ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ (شنہوا۔ شن یوئے وئے)

    8 فروری 2026۔موسی جان اس سال کے اجلاس کے حوالے سے اپنی تجاویز اور توقعات کے حوالے سے اپنے گھر میں ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ (شنہوا۔ شن یوئے وئے)

    9 فروری 2026۔ موسی جان ، شن یوان کاونٹی کے گاوں کیری گیتاس کے کمیونٹی سروس سینٹر میں مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کررہے ہیں۔(شنہوا۔ شن یوئے وئے)

    9 فروری 2026۔ موسی جان ، شن یوان کاونٹی کے گاوں کیری گیتاس کے کمیونٹی سروس سینٹر میں مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کررہے ہیں۔(شنہوا۔ شن یوئے وئے)

    9 فروری 2026۔ موسی جان ، شن یوان کاونٹی کے گاوں کیری گیتاس میں مقامی عملے کے ساتھ مل کر راستے سے برف ہٹا رہے ہیں۔(شنہوا۔ شن یوئے وئے)

    9 فروری 2026۔ موسی جان ، شن یوان کاونٹی کے گاوں کیری گیتاس میں مقامی عملے کے ساتھ مل کر راستے سے برف ہٹا رہے ہیں۔(شنہوا۔ شن یوئے وئے)

    9 فروری 2026۔ موسی جان ، شن یوان کاونٹی کے گاوں کیری گیتاس میں مویشیوں کے ایک مقامی باڑے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (شنہوا۔ شن یوئے وئے)

    9 فروری 2026۔ موسی جان ، شن یوان کاونٹی کے گاوں کیری گیتاس میں مویشیوں کے ایک مقامی باڑے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (شنہوا۔ شن یوئے وئے)

    ویڈیوز

    زبان