
10مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)10 مارچ کو،جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ،2026 کے پہلے دو ماہ میں چین کی غیر ملکی تجارت سال بہ سال 18.3 فیصد اضافے کے ساتھ 7.73 ٹریلین یوان (1.12 ٹریلین ڈالر) تک پہنچ گئی۔
اسی مدت میں ، ملک کی برآمدات 4.62 ٹریلین یوان تک رہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 19.2 فیصد کا اضافہ ہے، جب کہ درآمدات 3.11 ٹریلین یوان تک پہنچ گئیں، جو کہ سال بہ سال 17.1 فیصد کا اضافہ ہے۔چین کی میکانکی اور برقی مصنوعات کی برآمدات پہلے دو مہینوں میں 2.89 ٹریلین یوان رہیں، جو سال بہ سال 24.3 فیصد کا اضافہ ہے۔
اسی عرصے میں، تجارتی شراکت داروں کے لحاظ سے، چین کی آسیان ممالک کے ساتھ تجارت 1.24 ٹریلین یوان تک پہنچ گئی جو کہ سال بہ سال 20.3 فیصد کا اضافہ ہے، جب کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں 19.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 998.94 بلین یوان تک پہنچ گئی ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شامل معیشتوں کے ساتھ تجارت میں 20 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4.02 ٹریلین یوان تک پہنچ گئیں جب کہ امریکا کے ساتھ تجارت 16.9فی صد کی کمی کے ساتھ 609.71 بلین یوان رہی ۔



