10مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)5 مارچ کو پیش کی گئی حکومتی ورک رپورٹ میں 2026 کے لیے داخلی طلب کو بڑھانا ایک بار پھر حکومت کی ترجیحات میں شامل کیا گیا۔
پیپلز ڈیلی آن لائن کی جانب سے حال ہی میں 25 ویں "دو سیشنز"کے لیے کیے گئے سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ "داخلی طلب پر مبنی ترقی" نیٹیزینز میں ایک معروف اصطلاح بن گئی ہے، جس میں 80 فیصد سے زائد افراد نے امید ظاہر کی ہے کہ داخلی طلب کو بڑھانے کے لیے پالیسیز کو جلد نافذ کیا جائے گا۔
لوگوں کو خرچ کرنے کے قابل کیسے بنایا جا سکتا ہے، خرچ کرنے میں اعتماد کیسے پیدا کیا جا سکتا ہےاور خرچ کرنے کی خواہش کیسے پیدا کی جا سکتی ہے؟ ان سوالات کے پیش نظر، پیپلز ڈیلی آن لائن کے رپورٹرز نے قومی عوامی کانگریس کے نمائندوں اور سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے اراکین سے بات چیت کی۔آئیے جانتے ہیں کہ وہ کیا کہتے ہیں۔



