11مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)سی پیک کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور انرجی چائنا پاکستان کے مشیر ڈاکٹر حسان داود بٹ کا چین کے حوالے سے مشاہدہ بے حد گہرا اور تجربہ کافی طویل ہے۔ انہوں نے چین کے دو اجلاسوں اور پانچ سالہ منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اب تک کے تمام پانچ سالہ منصوبوں میں متعین کردہ تمام اہداف کو حاصل کیا ہے اور اس مرتبہ کے اہداف بھی ناصرف چین بلکہ خطے کی ترقی کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گلوبل آرڈر بہت سے چیلنجز کا شکار ہے جہاں پر گلوبل ویسٹ کے اندر ، اسلحے بارود اور دوسرے ممالک پر حملے کرنے کی بات ہو رہی ہے ، چین مشترکہ خوشحالی کی بات کر رہا ہے, ترقی کی بات کر رہا ہے ۔ جب چین ترقی کرتا ہے تو ریجن ترقی کرتا ہے جب ریجن ترقی کرتا ہے تو دنیا ترقی کرتی ہے اور جب چین ترقی کرتا ہے تو اس کے پاکستانی بہن بھائیوں کو بہت خوشی ہوتی ہے ۔



