12مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)جب آپ گھر سے دور کاروبار کر رہے ہوتے ہیں تو سب سے بڑی فکر ، کیش فلو میں کمی یا اس کے خاتمے کی ہوتی ہے۔
چین کے صوبے جہ جیانگ کے شہر لی شوئی سے تعلق رکھنے والے تھاؤ شیاوجون بھی ایک بار ایسی ہی صورتِ حال کا شکار ہوئے تھے۔ 2024 میں، جب انہوں نے ننگبو میں اپنی سپر مارکیٹ کی تجدید وتوسیع کا ارادہ کیا، تو فنڈنگ ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی۔ ایسے میں ان کے آبائی شہر سے حاصل کیا جانے والا 500,000 یوان (تقریباً 71,747 ڈالر) کا قرض انکے لیے بے حد مددگار ثابت ہوا۔
صوبہ جہ جیانگ کا شہر لی شوئی ایک بے حد خوبصورت علاقہ ہے ۔ اس علاقے کا 90 فیصد پہاڑوں پر مشتمل ہے جب کہ محض 5 فیصد پر پانی اور 5 فیصد زرعی زمین ہے۔ اس جغرافیائی صورتِ حال نے اس خطے کو قدرتی خوبصورتی تو عطا کی ہے لیکن یہاں روزگار کے مواقع بے حد محدود ہیں اسی لیے ، لی شوئی کے بہت سے لوگوں نے اس علاقے سے باہر کاروبار شروع کیے۔ آج ملک بھر میں ، لی شوئی کے مقامی لوگ 60,000 سے زیادہ سپر مارکیٹس چلا رہے ہیں ،اسی لیے لی شوئی کو چین کے سپر مارکیٹس بزنس کے آغاز کا گہوارہ کہا جاتا ہے۔
مارکیٹ کے چھوٹے اور مائیکرو کاروبار ،معیشت میں وریدوں کی طرح ہوتے ہیں ۔ پھر بھی، ملک بھر میں لی شوئی کے مقامی لوگوں کے زیر انتظام چلنے والی سپر مارکیٹس کو عموماً مالی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ زیادہ انوینٹری ٹرن اوور نیز دکانوں کے کرائے کی وجہ سے، ان کے پاس بطور ضمانت پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، چاہے بینک قرض دینے کے لیے تیار بھی ہوں پھر بھی زیادہ سفری اخراجات اور مالی معاونت کے حوالے سےمعلومات میں عدم توازن کی وجہ سے بینکوں کے لیے قرضوں کی منظوری دینا مشکل ہو جاتا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنا ، لی شوئی برانچ کی نائب صدر ، وو وئے لنگ بتاتی ہیں کہ اس مشکل کو حل کرنے کے لیے ہم نے ڈیجیٹل امپاورمنٹ پر انحصار کیا۔ لی شوئی ڈیٹا بیورو کی مدد سے، حکومتی خدمات، تاجر وں کی سرگرمیوں اور بینک کریڈٹ جیسےمختلف ڈیٹا ذرائع کو یکجا اور استعمال کرتے ہوئے ، ملک بھر میں کام کرنے والے لی شوئی تاجروں کے درست پروفائلز تیار کرنے والا ، لِی جی تھونگ پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا۔ یہ صرف قرض کی معلومات تک رسائی کا ایک پورٹل نہیں ہے بلکہ ڈیٹا پر مبنی مالیاتی خدمات کا ایک ماحولیاتی نظام ہے جہاں ڈیٹا کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے، مالی معلومات کا مشترکہ تعاون و اشتراک جغرافیے اور وقت کی حدود سے آزاد ہوگیا ہے۔
بینکوں کو قرض دینے میں زیادہ اعتماد اور واضح ادراک حاصل ہونے سے قرضے زیادہ مؤثر طریقے سے حاصل اور استعمال کرنے کے عمل میں بہتری آئی ہے۔ یہ جامع مالیات کے لیے اہداف پر مبنی مدد فراہم کرنے میں واقعی مددگار ثابت ہوا ہے۔ 15 جنوری 2026 تک، لی جی تھونگ پلیٹ فارم نے لی شوئی سے باہر کام کرنے والے 32,900 سے زیادہ مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کو خدمات فراہم کیں اور تاجروں کو فراہم کردہ کریڈٹ کی رقم 7.95 بلین یوان تک پہنچ گئی۔
یہ صرف قرض نہیں ہیں بلکہ دیگر پالیسیز کے ساتھ اس میں مفت کاروباری انشورنس اور سود کی سبسڈی بھی شامل ہیں۔ اپنے آبائی علاقے کی معاونت شامل ہونے سے ،اب لی شوئی کے لوگ گھر سے دور کاروبار کرنے میں پہلے کی نسبت زیادہ تحفظ محسوس کرتے ہیں۔



