• صفحہ اول>>دنیا

    امریکہ کا آبنائے ہرمز میں "میری ٹائم اسکارٹ اتحاد" کے قیام کا دعویٰ

    (CRI)2026-03-16

    امریکی ذرائع کے مطابق، امریکی حکومت آنے والے دنوں میں آبنائے ہرمز میں ایک نام نہاد "میری ٹائم اسکارٹ اتحاد" کے قیام کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ باخبر امریکی حکام کے مطابق، کچھ ممالک نے اس اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ سے سفر کرنے والے بحری جہازوں کے لیے اسکارٹ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ویڈفول نے 15 مارچ کو کہا کہ جرمنی آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی فوجی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے گا۔ اسرائیلی حکومت نے فوجی ساز و سامان کی خریداری کے لیے تقریباً 827 ملین ڈالر کا ہنگامی بجٹ مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔ اسرائیل کی دفاعی افواج نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس فضائی دفاعی میزائلوں کی "شدید کمی" ہے اور اس کے ذخیرے ختم ہو رہے ہیں۔

    ادھر ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے 15 تاریخ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم"ٹیلیگرام" پر ایک پیغام پوسٹ کیا، جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ایران ہر حال میں "دشمن سے ہرجانہ وصول کرے گا"۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اوریہاں تک کہ اس نے مذاکرات کی درخواست بھی نہیں کی۔ ایران اپنا دفاع اس وقت تک جاری رکھے گا، جب تک کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ تسلیم نہ کر لیں کہ یہ ایک "غیر قانونی جنگ ہے جو جیتی نہیں جا سکتی"۔ ایران کی پاسداران انقلاب نے 15 تاریخ کی شام کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اسی صبح چار امریکی فضائی اڈوں پر بیک وقت درستگی کےساتھ تباہ کن حملے کیے، جس سے 80 فیصد سے زیادہ اہم تنصیبات تباہ ہو گئیں۔

    ویڈیوز

    زبان