23 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)21 اپریل کو چین سافٹ ویئر انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2026-2030) کے دوران ،چین کی سافٹ ویئر انڈسٹری20 ٹریلین یوان ($2.9 ٹریلین) کی سطح کو عبور کر جائے گی۔
چین کی سافٹ ویئر انڈسٹری کی ترقی کی آؤٹ لک رپورٹ 2025 کے مطابق، اس سال کے پہلے دو مہینوں میں سافٹ ویئر کاروبار کی آمدن 2.15 ٹریلین یوان تک پہنچ گئی، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 11.7فی صد کا اضافہ ہے جب کہ صنعت کے کل منافع میں 7.3 فی صدکا اضافہ ہوا اور یہ 269.3 بلین یوان تک پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈپٹی سیکریٹری جنرل چھین باوگو نے کہا کہ چین کی سافٹ ویئر کاروبار کی آمدنی 2020 میں 8.16 ٹریلین یوان تھی جو 2025 میں بڑھ کر 15.48 ٹریلین یوان تک پہنچ گئی ہے اور سالانہ ترقی کی اوسط شرح 13.8 فی صد ہے، جو قومی معیشت کے بڑے شعبوں میں سب سے زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سافٹ ویئر صنعت نے مینوفیکچرنگ کی ڈیجیٹل اور انٹیلیجنٹ تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
چین نے جدید طرز کی 8,200 سے زیادہ سمارٹ فیکٹریز ، 500 سے زیادہ برتر معیار کی سمارٹ فیکٹریز اور 15 فلیگ شپ سمارٹ فیکٹریز قائم کی ہیں۔ اہم پیداواری عمل کے عددی کنٹرول کی شرح نیز ڈیجیٹل تحقیق اور ڈیزائن ٹولز کے استعمال کی شرح، دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو مینوفیکچرنگ کو زیادہ لچکدار اور انٹیلی جنٹ پروڈکشن کی طرف منتقل کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
اس وقت، چین کے بڑے صنعتی انٹرنیٹ پلیٹ فارم ،صنعتی آلات کے 100 ملین سے زائد سیٹس سے جڑے ہوئے ہیں اور مینوفیکچرنگ کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مضبوط حمایت فراہم کر رہے ہیں۔
صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شیونگ جی جون نے کہا کہ چین "AI پلس سافٹ ویئر" پر خصوصی ایکشن پلان کے آغاز کو فروغ دے گا۔یہ منصوبہ سافٹ ویئر کی ترقی میں ذہانت پر مبنی تبدیلی، سافٹ ویئر مصنوعات کی اپ گریڈنگ، اور سافٹ ویئر کمپنیز کی ذہانت پر مبنی تجدید کی حوصلہ افزائی کرے گا، جب کہ انٹیلیجنٹ آپریٹنگ سسٹمز اور سمارٹ صنعتی سافٹ ویئر جیسے نئے سافٹ ویئر ماڈلز کی معاونت کرے گا۔



