24 اپریل کو، چین کی وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں، چین کی مالیاتی آمدنی میں اضافے کی شرح تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ قومی مالیاتی آمدنی 6.1613 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 2.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ مرکزی حکومت کی مالیاتی آمدنی 2.4991 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 2.7 فیصد کا اضافہ ہے۔ مقامی مالیاتی آمدنی 3.6622 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 2.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ اسی فیصد علاقوں میں آمدنی میں اضافہ دیکھا گیا۔ پہلی سہ ماہی میں قومی مالیاتی اخراجات 7.4706 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئے، جو کہ 2.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ اخراجات کی رفتار تقریباً پانچ سالوں میں تیز ترین رہی،اور عوامی فلاح و بہبود سمیت اہم شعبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا گیا۔



