27 اپریل کو ، چین میں یوم مئی تعطیلات کی مناسبت سے کنزمپشن ویک کی سرگرمیاں باضابطہ طور پر شروع ہو گئیں۔
اس ہفتے کے دوران، مختلف علاقوں میں ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں پھولوں کی سیاحت، خاندانی تفریحی سرگرمیاں، اور تعلیمی سفری ٹرپس جیسی تقریباً 13,700 ثقافتی و سیاحتی سرگرمیاں اور موضوعات شامل ہوں گے۔ صارفین کے لیے 284 ملین یوان سے زائد کے خریداری واؤچرز اور سبسڈیز فراہم کی جائیں گے، تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو یوم مئی کی تعطیلات کے دوران مزید مواقع میسر آ سکیں۔



