• صفحہ اول>>کاروبار

    139ویں کینٹن میلے کے دوسرے مرحلے کا اختتام

    (CRI)2026-04-28

    139ویں کینٹن میلے کا دوسرا مرحلہ 27 اپریل کو اختتام پذیر ہوا۔ اس مرحلے میں "معیاری گھریلو مصنوعات" کے تھیم پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں 5 لاکھ 15 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط نمائشی علاقے میں 25 ہزار اسٹالز قائم کیے گئے اور مجموعی طور پر 2.22 ملین مصنوعات پیش کی گئیں۔نمائش میں دس ہزار سے زائدکمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں 3,100 سے زائد ہائی ٹیک انٹرپرائزز شامل تھیں، جو پچھلے سیشن کے مقابلے میں تقریباً 7.5 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہیں۔

    27 اپریل کی شام 5 بجے تک، 219 ممالک اور خطوں سے 2 لاکھ 45ہزار غیر ملکی خریداروں نے میلے میں شرکت کی، جو گزشتہ میلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ 140 غیر ملکی تجارتی و صنعتی اداروں نے وفود کی صورت میں شرکت کی۔ 468 خریداری وفود میں سے 344 امریکہ، میکسیکو، برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک کی سرکردہ کمپنیاں تھیں، جو کہ 4.9 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان