• صفحہ اول>>ویڈیوز

    شیاومی ای وی کا  2027 میں عالمی توسیع کے آغاز کا عندیہ ،پہلا سٹاپ جرمنی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-28

    28 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)24 اپریل کو بیجنگ میں منعقدہ ، بیجنگ انٹرنیشنل آٹوموٹیو ایگزیبشن میں شیاومی گروپ کے بانی لے جون نے بتایا کہ کمپنی کا 2027 میں عالمی توسیع کے آغاز کا ارادہ ہے اور اس سلسلے میں کمپنی نے جرمنی کو اپنی پہلی غیر ملکی مارکیٹ کے طور پر منتخب کیا ہے۔

    انہوں نے اس اقدام کو "صفر سے ایک کی جانب" نئے سفر کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ دنیا کی سب سے ترقی یافتہ آٹوموٹیو مارکیٹس میں مقابلہ کرنا شیاومی کو اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے اور وسیع تر بین الاقوامی شناخت حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے چین کی آٹو انڈسٹری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلے ہی مضبوط ہے اور اسے اعلیٰ معیار کے درجے کی طرف بڑھتے رہنا چاہیے۔

    لے نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی، آٹوموبائل کلچر اور ٹیلنٹ کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے ان کا ماننا ہے کہ گاڑیوں کے ساتھ جذباتی لگاو ،معیاری گاڑیاں بنانے کی کلید ہے۔ جرمن مارکیٹ میں داخل ہو کر شیاومی کا ہدف، مکینیکل انجینئرنگ، ڈیجیٹلائزیشن، انٹیلی جنس اور ایکو سسٹم انٹیگریشن میں قیادت کرنا اور صنعت کی جدید سرکردہ اختراعات فراہم کرنا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان