• صفحہ اول>>کاروبار

    کارگو کیریئرز سے پاور بینکس تک ، چین کے کنٹینرز نئی صنعتوں کو توانائی فراہم کررہے ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-29

    چین کے صوبے جیانگ سو میں، تھائی ٹسانگ چائنا انٹرنیشنل میرین کنٹینرز (CIMC) ریفر لاجسٹکس ایکوئپمینٹ کمپنی کے تیار کردہ ریفریجریٹڈ کنٹینرز ۔(تصویر/جی ہائی شن)

    چین کے صوبے جیانگ سو میں، تھائی ٹسانگ چائنا انٹرنیشنل میرین کنٹینرز (CIMC) ریفر لاجسٹکس ایکوئپمینٹ کمپنی کے تیار کردہ ریفریجریٹڈ کنٹینرز ۔(تصویر/جی ہائی شن)

    29 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)طویل عرصے سے چین کو عالمی کنٹینر صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ 2024 میں، چین نے بیس فٹ کے مساوی 8.1 ملین یونٹس (TEUs) سے زیادہ پیدا کیے، جو سال بہ سال 268.2 فیصد کا اضافہ ہے، اور عالمی پیداوار کا 96 فیصد حصہ ہے۔

    آج یہ سٹیل سٹرکچرز ، اپنے روایتی کردار سے آگے بڑھ کر معیاری شپنگ یونٹس کے طور پر، اختراعی اربن ماڈیولز اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں کے لیے اہم بنیادی ڈھانچوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

    دونگ فانگ انٹرنیشنل کنٹینر کے جیانگ سو مرکز میں شنگھائی کی یانگ شان پورٹ کے ذریعے یورپی کلائنٹس کو بھیجے جانے کے لیے تیار کردہ نئے یونٹس کی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ بظاہر یہ عام کنٹینرز کی طرح ہیں، لیکن ان کے اندر جدید بیٹری سسٹمز موجود ہیں جو حفاظتی نظام، حرارت کے کنٹرول اور ماحولیاتی انتظام کی ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط ہیں جس سے یہ بڑے "پاور بینک" میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ کمپنی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر جائی جیان شنگ کے مطابق، جدید کنٹینر کی تیاری سٹیل باکسز ویلڈ کرنے سے کہیں آگے بڑھ گئی ہے ۔ اب مٹیریل سائنس، سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔توانائی ذخیرہ کرنے والے کنٹینرز ،شپنگ یونٹس کے مقابلے میں بالکل مختلف خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اور درکار ضروریات بھی مختلف ہوتی ہیں: معیاری یونٹس کے لیے 2 سال کی وارنٹی کے مقابلے میں، 20 سال یا اس سے زیادہ مدت کی ضرورت ہوتی ہے اور دھماکے سے بچاو ، آگ کے خلاف مزاحمت اور زنگ سے تحفظ کے کڑے معیاروں پر بھی پورا اترنا ضروری ہے۔

    چین کے صوبے گانسو کی کاونٹی لن جہ میں توانائی ذخیرہ کرنے کا سٹیشن ۔ (وانگ جیانگ)

    چین کے صوبے گانسو کی کاونٹی لن جہ میں توانائی ذخیرہ کرنے کا سٹیشن ۔ (وانگ جیانگ)

    ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے، صنعت کاروں نے جدید مواد تخلیق کیا۔ موسموں کے خلاف مزاحم تین تہوں کے رنگ والے روایتی سٹیل کو اب زنک-ایلومینیم-میگنیشیم کوٹنگ والے سٹیل سے تبدیل کر دیا گیا ہے، جو خود کی مرمت کرنے کی خصوصیات اور ہائی سالینٹی والے ساحلی ماحول میں غیر معمولی مضبوطی فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ دیگر جدید تبدیلیوں میں ،آگ سے تحفظ کے لیے سیرامک ​​وول انسولیشن کا استعمال ؛ تیل پر مبنی روایتی رنگوں کی جگہ پانی پر مبنی ماحول دوست کوٹنگز اور لکڑی کے وسائل پر انحصار کم کرنے کے لیے بانس کے فرش متعارف کروائے گئے ہیں ۔

    یہ ترقی اور پیش رفت ، کنٹینرز کو قابل تجدید توانائی کی پیداوار، کمپیوٹنگ مراکز اور ماڈیولر تعمیرات میں مختلف نئے افعال سر انجام دینے کے قابل بنارہی ہیں اور صنعتی استعمال سے آگے ، کنٹینر کمیونٹیز کو دوبارہ زندہ کر رہی ہیں۔

    صوبہ جہ جیانگ کے شہر حانگ جو کی ٹاؤن شپ حوانگ ہو میں، ایک سمارٹ زرعی پارک میں کھلی جگہ پر اوپر تلے ترتیب دیئے گئے دو کنٹینرز کےاندر، دھات کے ریکس پر سلاد کے پتے اگائے جارہے ہیں جب کہ مصنوعی روشنی کے نیچے ٹماٹر پھل پھول رہے ہیں۔ یہ ، ڈیجیٹلی کنٹرولڈ پودوں کا موبائل کارخانہ جدت کی ایک شاندار مثال ہے ۔ اس موبائل کارخانے کی سربراہ ، لی لینا کہتی ہیں کہ درست ماحولیاتی کنٹرول سسٹمز کے ذریعے، پودوں کی ضروریات کے حساب سے روشنی کے فارمولے، غذائی محلول، درجہ حرارت اور نمی کی حالتوں کو مرتب کیا گیا ہے ۔ کاشت کے ایک لچکدار یونٹ کے طور پر، کنٹینرز پر مبنی پودوں کے کارخانے کو تعمیراتی بلاکس کی طرح جمع اور منتقل کیا جا سکتا ہے، جس سے مقامی طور پر تازہ پیداوار کی فراہمی آسان ہو جاتی ہے۔

    صوبہ جیانگ سو کے شہر سوجو میں خصوصی کنٹینرز سے بنایا گیا ایک کیفے (تصویر تھائی ہو نیو ٹاؤن کے سرکاری وی چیٹ اکاؤنٹ سے لی گئی ہے)

    صوبہ جیانگ سو کے شہر سوجو میں خصوصی کنٹینرز سے بنایا گیا ایک کیفے (تصویر تھائی ہو نیو ٹاؤن کے سرکاری وی چیٹ اکاؤنٹ سے لی گئی ہے)

    صوبہ جیانگ سو کے شہر سوجو میں تھائی ہو جھیل کے کنارے، چار کنٹینرز سے بناٍیا گیا ایک جدید کیفے ، جمالیاتی کشش اور عملی فعالیت کو یکجا کرتا ہے۔ سوجو جونگ نان سٹیل سٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ کے سربراہ چیان شیاو ہوئی بتاتے ہیں کہ ان کنٹینرز کو عام استعمال میں ڈھالنے کے لیے، ساونڈ پروف پینل، فرش کے لیے میگنیشیم آکسائیڈ کے فائر پروف تختے اور اس کے ڈھانچے کو سہارا دینے کے لیے 6 ملی میٹر موٹے انتہائی مضبوط سٹیل کا استعمال کیا گیا ہے ۔یہ اندر بیٹھنے کی جگہ کو زیادہ کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظت کو بھی یقینی بناتا ہے۔

    کنٹینرز کا تیزی سے فروغ پاتا یہ تنوع ، سمارٹ مینوفیکچرنگ میں ترقی سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔

    چین کے صوبے جہ جیانگ میں چائنا انٹرنیشنل میرین کنٹینرز (CIMC) کے تحت ایک لاجسٹکس آلات کی کمپنی کی انٹیلی جنٹ فیکٹری میں ، 500 سے زیادہ روبوٹ ملی میٹر سطح کی درستگی کے ساتھ ویلڈنگ، اسمبلی اور پینٹنگ کا کام کرتے ہیں۔ سٹیل کی پلیٹس خودکار پروڈکشن لائنز کے ساتھ سڈینڈرڈ ڈرائی کارگو کنٹینرز میں تبدیل کی جاتی ہیں۔

    کمپنی کے جنرل منیجر جانگ کھہ چاو کا کہنا ہے کہ 5 جی،اے آئی اور ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، خودکار اور انٹیلی جنٹ پروڈکشن حاصل کی گئی ہے۔ ایک ہی پیداواری لائن پر فی کس کارکردگی 30 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی جب کہ پیداواری صلاحیت 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    صوبہ شاندونگ کے شہر چھنگ داو میں CIMC کی ریفریجریٹڈ کنٹینر بیس پر، اے آئی سے چلنے والے صنعتی ماڈلز اوسطاً 220 سیکنڈز میں ایک اعلیٰ معیار کا ریفریجریٹڈ کنٹینر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر شنہوئی میں، 300 سے زیادہ خودکار اسپرے گنز مکمل طور پر خودکار پاؤڈر کوٹنگ لائنز پر کام کر رہی ہیں، جو ہموار اور جامع کوریج کو یقینی بناتی ہیں۔

    مٹیریل میں "سبز انقلاب" سے لے کر ایپلیکیشن منظرناموں میں انقلابات اور سمارٹ مینوفیکچرنگ میں اپ گریڈنگ تک، چین کی کنٹینر انڈسٹری کی تبدیلی روایتی شعبوں میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کے انضمام کی عکاسی کرتی ہے۔

    جیسے جیسے اے آئی اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی ٹیکنالوجیز ترقی کرتی جار ہی ہیں، "چین میں تیار کردہ" یہ مصنوعات عالمی تجارت، توانائی کی تبدیلی اور شہری ترقی میں ایک اور بڑا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان