• صفحہ اول>>کاروبار

    سالانہ 100 ملین پتنگیں تیار کرنے اور اس صنعت کو عالمی سطح پر  توسیع دینے والے گاوں کی کہانی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-30

    30 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے مشرقی صوبے شان دونگ کی فانگ زی انڈسٹریل زون کے گاوں،وانگ جیازجوانگ زی میں ہر سال 100 ملین پتنگیں تیار کی جاتی ہیں۔ بہار کے موسم میں اس گاوں کی فضا میں سلائی مشینوں کی آواز گونجتی ہے۔

    وئے فانگ حونگ شن کائٹ کمپنی کی ورکشاپس کے اندر، مزدور آرڈرز پورے کرنے اور مقامی و غیر ملکی مارکیٹس کے لیے چمک دار اور منفرد پتنگیں پیک کر نے میں مصروف ہیں۔(لیو تھونگ)

    وئے فانگ حونگ شن کائٹ کمپنی کی ورکشاپس کے اندر، مزدور آرڈرز پورے کرنے اور مقامی و غیر ملکی مارکیٹس کے لیے چمک دار اور منفرد پتنگیں پیک کر نے میں مصروف ہیں۔(لیو تھونگ)

    4,700 سے کچھ زیادہ آبادی والے اس گاوں کی نصف سے زائد آبادی ، پتنگ سازی سے وابستہ ہے اور یہاں سالانہ تقریباً 100 ملین پتنگیں تیار کی جاتی ہیں ۔اس گاؤں کی پتنگ سازی کی روایت کا آغاز سونگ شاہی دور (960-1279) سے ہوتا ہے۔

    ویفانگ کی پتنگیں ، چار اہم تکنیکی مہارتوں کے لیے مشہور ہیں: فریمنگ، کوورنگ ، پینٹنگ ، فلائنگ۔ کاریگر نرم بانس کا استعمال کرتے ہوئے لچکدار فریم بناتے ہیں، احتیاط سے ریشم یا کاغذ سے انہیں کوور کرتے ہیں اور انہیں مقامی عوامی روایات سے جڑے ہوئے دلکش ڈیزائنز سے سجاتے ہیں۔ ماہر کاریگر مستحکم پرواز کو یقینی بنانے کے لیے پتنگ کے توازن کا اندازہ بھی فطری طور پر لگا سکتے ہیں۔

    اس صنعت کی جدید تبدیلی کا آغاز ، 1984 میں پہلے وی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کے انعقاد سے ہوا ، جس نے بڑے پیمانے پر پیداوار کے دروازے کھول دیے۔

    تاہم، تیز رفتار ترقی نے چیلنجز بھی پیدا کیے، جن میں بے ربط آپریشنز اور قیمتوں کے حوالے سے شدید مسابقت شامل ہیں۔

    ان مسائل کا حل نکالنے کے لیے، 2024 میں ایک متحدہ ترقیاتی ماڈل کے تحت ایک جدید کائٹ کوآپریشن قائم کرنے کے لیے 48 اہم ادارے اکٹھے ہوئے۔ کوآپریشن کے سیکریٹری جنرل ،وانگ تھائی یوان کا کہنا ہے کہ کوآپریشن نے پتنگ کے ڈیزائن، پیداوار اور فروخت کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر اپنایا ہے۔ اس نے ملکی اور بین الاقوامی آرڈرز حاصل کرنے، خام مال کی فراہمی کو مستحکم کرنے، ای کامرس چینلز کو ترقی دینے جیسے اہم شعبوں سمیت پتنگ کی ثقافت کو فروغ دینے کے گرد ایک جامع سروس سسٹم قائم کیا ہے۔

    مشرقی چین کے صوبے شان دونگ کے شہر وی فانگ کے ایک شو روم میں رکھی گئی خوبصورت پتنگیں (لیو تھونگ)

    مشرقی چین کے صوبے شان دونگ کے شہر وی فانگ کے ایک شو روم میں رکھی گئی خوبصورت پتنگیں (لیو تھونگ)

    اب جدت، اس شعبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ روایتی ڈریگن اور فینکس ڈیزائن کے ساتھ ساتھ نئی پتنگوں میں، مقبول ثقافتی موضوعات شامل ہیں جیسے چینی دیومالائی کہانیوں کا باغی نوجوان دیوتا ،نہ جا۔ 3ڈی پرنٹنگ اور ماحول دوست مواد جیسی ٹیکنالوجیز نے مصنوعات کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ سمارٹ اور اے آئی سے اڑنے والی پتنگیں بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

    2025 میں، گلوبل کائٹ مارکیٹ میں وی فانگ کا حصہ 85 فیصد رہا، جس میں 600 سے زیادہ متعلقہ کاروبار اور 100,000 سے زیادہ لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

    آج، وی فانگ میں تحقیق و ترقی، پیداوار، فروخت اور ثقافتی سیاحت پر مشتمل ایک مکمل صنعتی سلسلہ تشکیل پا چکا ہے۔ روایتی دستکاری کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر، وی فانگ کی پتنگ کی صنعت مسلسل ،ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان