چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے 9 مئی کو اپریل کے لئے چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کا خوشحالی انڈیکس جاری کیا ،جس کے مطابق اپریل میں لاجسٹکس انڈسٹری کا خوشحالی انڈیکس 49.7 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.5 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ گزشتہ ماہ تیز بحالی کے بعد اپریل کے انڈیکس میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
نیو آرڈرز انڈیکس مسلسل دوسرے ماہ بھی بہتری کی جانب گامزن رہا، جبکہ کھپت اور پیداوار سمیت مارکیٹ کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث متعلقہ صنعتوں نے توسیع کا رجحان برقرار رکھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تعطیلاتی عوامل اور ابتدائی مرحلے میں تیز رفتار نمو کے باعث خوشحالی کے انڈیکس میں معمولی کمی واقع ہوئی، جو تاریخی اعداد و شمار کے مطابق ایک معمول کی تبدیلی سمجھی جاتی ہے۔



