11 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کی وزارت خزانہ نے 2026 میں پری سکول تعلیم کی ترقی کے لیے 45.8 بلین یوان (تقریباً 6.7 بلین امریکی ڈالر) کے فنڈز مختص کیے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 12.56 بلین یوان یعنی 38 فیصد کا اضافہ ہے۔ وزارت کے مطابق، 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2021-2025) کے دوران، چین کی مرکزی حکومت نے پری سکول تعلیم کی معاونت کے لیے کل 126.2 بلین یوان مختص کیے تھے۔
یہ فنڈنگ بنیادی طور پر مقامی حکومتوں کو ،بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لیے فیس کو ختم کرنے کی پالیسیز کو مستحکم اور نافذ کرنے، جامع تعلیمی وسائل تک رسائی کو بڑھانے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنا نے نیز کم آمدن والے خاندانوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے بچوں کے لیے مالی امداد کے نظام کو مضبوط کر نے میں معاونت فراہم کرے گی۔
چین نے خزاں سمسٹر 2025 سے پبلک کنڈرگارٹنز میں آخری سال کے بچوں کے لیے بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیمی فیس معاف کر دی ہے، جب کہ نجی اداروں میں داخلہ لینے والے اہل بچوں کے لیے متعلقہ سبسڈی فراہم کی ہے۔وزارت کے مطابق، اس پالیسی سے 14 ملین سے زیادہ بچوں کو فائدہ ہوا ہے اور گھریلو تعلیمی اخراجات میں 20 ارب یوان سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ صوبائی سطح پر ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، مرکزی اور مقامی سبسڈی فنڈز کی مناسب تقسیم اور کنڈرگارٹنز کی معمول کی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے،وزارتِ تعلیم کے ساتھ مل کر مقامی حکام کی رہنمائی کرے گی۔



