• صفحہ اول>>کاروبار

    چین میں اپریل میں کنزیومر پرائس  انڈیکس میں  معتدل  بحالی، پروڈیوسر پرائس انڈیکس میں اضافہ

    (CRI)2026-05-11

    اپریل میں، بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور تعطیلات کے دوران سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کے اثرات کی وجہ سے، کنزیومر پرائس انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.3 فیصد بڑھا، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں یہ اضافہ 1.2 فیصد ہے ۔ خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو نکال کر بنیادی سی پی آئی سالانہ بنیاد پر 1.2 فیصد بڑھا، اور معتدل بحالی برقرار رہی۔

    بین الاقوامی کموڈیٹیز کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے، ملک کی کچھ صنعتوں میں طلب بڑھنے، اور مارکیٹ میں مسابقت کے نظام میں بہتری جیسے عوامل کے اثرات کی وجہ سے، پروڈیوسر پرائس انڈیکس ماہانہ بنیاد پر 1.7 فیصد بڑھا، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ اضافہ 2.8 فیصد بڑھا ہے اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافے کی شرح میں کچھ توسیع ہوئی ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان