• صفحہ اول>>کاروبار

    چین-یورپ ریلوے ایکسپریس کے 130000سفر مکمل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-11

    9 مئی 2026 ۔ صوبہ حہ نان کے شہر جینگ جو کے پھوتیان ریلوے سٹیشن سے چین-یورپ مال بردار ٹرین ، جرمنی کےشہر ہیمبرگ لیے روانہ ہو رہی ہے۔ (شنہوا/لی جیانان)

    9 مئی 2026 ۔ صوبہ حہ نان کے شہر جینگ جو کے پھوتیان ریلوے سٹیشن سے چین-یورپ مال بردار ٹرین ، جرمنی کےشہر ہیمبرگ لیے روانہ ہو رہی ہے۔ (شنہوا/لی جیانان)

    11 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)وسطی چین کے صوبے حہ نان کے شہر جینگ جو کے پھوتیان ریلوے سٹیشن سے جرمنی کےشہر ہیمبرگ کے لیے چین-یورپ مال بردار ٹرین کی روانگی کے بعد چین-یورپ ریلوے ایکسپریس کے130,000 سفر مکمل ہوگئے ہیں۔ چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، مال بردار ٹرین سے لے جائے جانے والے کارگو کی مجموعی مالیت 520 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے ۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ان تمام برسوں میں، چین-یورپ ریلوے ایکسپریس کے آپریٹنگ راستوں کو بہتر بنایا گیا جس میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ 93 مقررہ لائنز شامل ہیں۔فی الوقت 129 چینی شہر ، چین-یورپ ریلوے ایکسپریس سروسز فراہم کر رہے ہیں، جو 26 یورپی ممالک کے 235 شہروں اور 11 ایشیائی ممالک کے 100 سے زائد شہروں سے منسلک ہیں اور یوریشیا کے زیادہ تر حصے کا احاطہ کرتے ہیں۔

    چین-یورپ مال بردار ٹرین سروس کے آغاز کے بعد سے مال برداری کی قیمتیں 40 فیصد سے زیادہ گر چکی ہیں۔ ان مال بردار ریل گاڑیوں کے ذریعے53 زمروں میں 50,000 سے زیادہ اشیاء کی نقل و حمل ہوتی ہے ۔ اہم برآمدی اشیا میں قیمتی مصنوعات جیسے کہ گاڑیاں اور ان کے پرزے، مشینری، الیکٹرانکس اور برقی آلات شامل ہیں جب کہ چین کی درآمدات میں یورپی لکڑی، گودا، خصوصی زرعی مصنوعات اور روزمرہ کی صارف اشیاء شامل ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان