• صفحہ اول>>ویڈیوز

    یوننان میں چاول کے کھیت  'کلاس روم' بن گئے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-12

    12 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبہ یوننان کے حونگ حہ ہانی اور یی خود اختیار پریفیکچر میں اس وقت زرعی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ حونگ حہ کاؤنٹی ، چاول کے مخصوص چبوترہ نما کھیتوں (ٹیرس فیلڈز) کے لیے مشہور ہے ۔ اس کاؤنٹی کے ایک پری سکول کے اساتذہ نے طلبہ کو کمرہ جماعت سے باہر، عملی زراعت کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے انہیں کھیتوں میں کسانوں کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کیا ۔ بچوں نے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں چاول کے پودے الگ کرنے اور انہیں لگانے کا طریقہ سیکھا۔

    کمرہ جماعت سے عملی میدان تک کا یہ سفر یقیناً ان کی سیکھ اور یادداشت میں ایک قیمتی اضافہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان