• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    چینی فلموں کی بیرونِ ملک نمائش کا آغاز

    (CRI)2026-05-27

    "سلک روڈ سینما "کے عنوان سے چینی فلموں کی بیرونِ ملک نمائش اور تعارفی سرگرمیوں کا پہلا مرحلہ 26 مئی کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں شروع ہوا۔تقریب میں جنوبی افریقہ میں چین کے سفیر وو پھنگ، جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ کے حکام، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات، اوورسیز چینی کمیونٹی اور نوجوان طلبہ سمیت 100 سے زائد افراد نے شرکت کی اور سرگرمی کے افتتاح کا مشاہدہ کیا۔

    یہ سرگرمی چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جو "2026 چین۔افریقہ عوامی و ثقافتی تبادلہ سال" کے فریم ورک کے تحت اہم ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں میں شامل ہے۔

    اس سرگرمی سے متعلق رپورٹس کو جنوبی افریقہ کے متعدد ذرائع ابلاغ نے نشر اور شائع کیا، اور ایک کروڑ سے زائد سامعین اور ناظرین تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان