• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    بشکیک میں ،چین-کرغزستان میڈیا تعاون فورم2026   کا انعقاد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-28
    بشکیک میں ،چین-کرغزستان میڈیا تعاون فورم2026   کا انعقاد
    27 مئی کو بشکیک میں منعقدہ چین-کرغزستان میڈیا تعاون فورم 2026 ۔ (شوئی کھہ ۔ گلوبل ٹائمز)

    28 مئی 2026( پیپلز ڈیلی آن لائن) 27 مئی کو کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں، چین-کرغزستان میڈیا تعاون فورم 2026 کا انعقاد ہوا۔ " شنگھائی تعاون تنظیم کے روشن مستقبل کے لیے چین-کرغزستان میڈیا تعاون کو گہرا کرنا " کے موضوع کے تحت منعقدہ اس فورم میں میڈیا سربراہان ، ، حکومتی اہلکاروں، ماہرین، محققین اور دونوں ممالک کے کاروباری رہنماوں نے اقتصادی و تجارتی ترقی، ثقافتی تبادلے اور میڈیا تعاون جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    اپنے افتتاحی خطاب میں پیپلز ڈیلی کے نائب ایڈیٹر ان چیف، ٹسوئی شی شن نے کہا کہ چین اور کرغستان ، پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے جڑے ہوئے، اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں جن کے درمیان مضبوط عوامی روابط ہیں۔ اس اہم موقع پر، نئے دور میں دونوں ممالک میں میڈیا کے کردار اور ذمہ داریوں پر بات کرنے کے لیے چین- کرغستان میڈیا تعاون فورم کا انعقاد بروقت اور اہم ہے۔ یہ اقدام نہ صرف صدر شی جن پھنگ اور صدر سادیر جاپاروف کے درمیان چین- کرغستان جامع سٹریٹجک شراکت داری کو نئے دور میں مزید گہرا کرنےاور اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم ہے بلکہ رواں سال کے دوسرے نصف میں منعقد ہونے والی بشکیک سمٹ کے لیے مضبوط عوامی رائے قائم کرنے کے لیے بھی ایک ٹھوس قدم ہے۔

    ٹسوئی شی شن نے چار تجاویز بھی پیش کیں:پہلی یہ کہ دونوں ممالک کے میڈیا کو باہمی اعتماد مضبوط بنانے کے لیے ہم آہنگ ترقی تشکیل دینی چاہیے ۔دوسری تجویز ، باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو بڑھانا چاہیے تاکہ خوشحالی کی راہ ہموار کی جا سکے۔ تیسری ، ثقافتی تبادلوں کو گہرا کیا جائے تاکہ دوستی کو پروان چڑھایا جا سکے اور چوتھی تجویز یہ کہ اداروں کی بنیادوں کو مستحکم کرنا چاہیے تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کی قوت کو بڑھایا جا سکے۔

    کرغستان کی نائب وزیر برائے ثقافت، اطلاعات، کھیل اور پالیسی برائے نوجوانان ،سالکین سارنوگوئیوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک میں انضمام، صرف اقتصادی منصوبوں اور سیاسی معاہدوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ثقافتوں اور انسانی تجربات و واقعات کے ملاپ کی نمائندگی کرتا ہے۔ میڈیا کے ماہرین روایتی سفارت کاری کی پیچیدہ زبان کو دوستی، تعاون اور تعمیری ترقی کی ایسی کہانی میں تبدیل کرتے ہیں جو تمام شہریوں کے لیے قابل فہم ہو۔ اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم مضبوط ترقی کی مرحلے میں ہے، جہاں میڈیا کے شعبے کا ایک اہم سٹریٹجک کردار ہے۔

    فورم کے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی میڈیا تنظیموں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں، مشترکہ اقدار پر اتفاق رائے قائم کرنا چاہیے ، دونوں قوموں کی بہتر زندگی کی مشترکہ خواہشات کی عکاسی کرنی چاہیے اور چین-کرغزستان کی اچھی ہمسائیگی، دوستی اور باہمی مفادات کے بارے میں بیان کرنا چاہیے۔ رواں سال ، شنگھائی تعاون تنظیم کی 25 ویں سالگرہ ہے ، فورم کے شرکا نے باہمی اعتماد، مفادات، مساوات، مشاورت، تہذیبوں کے احترام اور مشترکہ ترقی پر مشتمل شنگھائی روح کو اپنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کے میڈیا کو پل کا کردار ادا کرنا چاہیے، شنگھائی روح کو فروغ دینا چاہیے، عملی تعاون بڑھانا چاہیے اور لوگوں کے درمیان تعاملات کو بہتر بنانا چاہیے، تاکہ ایس سی او کمیونٹی مزید مستحکم ہو ۔

    ،پیپلز ڈیلی اورکرغستان کے ٹوسو پبلشنگ ہاؤس کے تعاون سے منعقد ہ اس فورم میں کلیدی تقاریر اور گول میز ڈائیلاگز سمیت "پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے، دلوں کے مشترکہ بندھن میں بندھے - چین - کرغستان ہاتھ میں ہاتھ تھامے مستقبل کی طرف" کے موضوع پر تصویری نمائش اور گلوبل ٹائمز "اوورسیز چائنا ویک" ایونٹ کا کرغستان سٹاپ بھی شامل تھا۔ فورم کے دوران، پیپلز ڈیلی نے کرغز ٹوسو پبلشنگ ہاؤس کے ساتھ تعاون کے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جب کہ گلوبل ٹائمز نے سلوو و کرغزستان کے ساتھ تعاون کےمعاہدے پر دستخط کیے۔

    ویڈیوز

    زبان