• صفحہ اول>>کاروبار

    رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی انٹیگریٹڈ سرکٹس کی برآمدات میں سال بہ سال 88.7 فیصد اضافہ

    (CRI)2026-07-20

    20 جولائی کو چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر وانگ وے مینگ نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا کہ مصنوعی ذہانت، سبز اور کم کاربن ٹیکنالوجی کی عالمی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی انٹیگریٹڈ سرکٹس، الیکٹرانک اجزاء اور ونڈ ٹربائن جنریٹرز کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چینی کرنسی یوآن کے حساب سے انٹیگریٹڈ سرکٹس کی برآمدات میں سال بہ سال 88.7 فیصد، الیکٹرانک اجزاء کی برآمدات میں 62.6 فیصد جبکہ ونڈ ٹربائن جنریٹرز کی برآمدات میں 35.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان