24جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ 2026 تو اختتام پذیر ہوا لیکن چینی کمپنیز نے عالمی فٹ بال کے اس شاندار ایونٹ میں جو فعال کردار ادا کیا اس نے عالمی مارکیٹس میں ان کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران بڑی نشریاتی سکرینز اور سمارٹ میچ سسٹمز سے لے کر شائقین کے استعمال کی چھوٹی چھوٹی مختلف النوع اشیا تک، چینی مصنوعات اور برینڈز نمایاں رہیں۔ سٹیڈیم کے اندر کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچز کے یادگار لمحات کو کینیڈا کے شہر وینکوور کے بی سی پلیس میں ایک نمایاں مقام پر نصب ،شین زن ابسین آپٹوالیکٹرانک کمپنی کی بڑی مرکزی ایل ای ڈی سکرین پیش کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے دوران فٹ بال گراونڈ کی زیادہ تر گھاس، مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر حوائی آن سے تھا۔ دنیا میں مصنوعی گھاس کی سب سے بڑی تیار کنندہ سی سی گراس( CCGrass) ہے جو کہ فیفا کے بہترین عالمی سپلائرز میں سے ایک ہے۔ سی سی گراس نے گھاس کے ریشے کے مواد، فارمولیشنز اور تیاری کے طریقوں میں جدت لانے کے لیےدو دہائیوں سے زائد عرصہ تحقیق و ترقی میں صرف کیا ہے۔ کمپنی نے 80 سے زیادہ مجاز پیٹنٹ حاصل کیے ہیں اور اس کے مصنوعات 140 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں فروخت کی جاتی ہیں۔

فٹ بال کی ایک جرسی جس پر چین کی یی قومیت کی کڑھائی کے عناصر نمایاں ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ چھینگ حاو)
چین کی برقی آلات کی معروف کمپنی ہائسنس 2018اور 2022 کے ورلڈ کپ کے بعد اب تیسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ 2026کی عالمی سپانسر بننے کے ساتھ ساتھ سرکاری ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR) ڈسپلے ٹیکنالوجی کی شراکت دار بھی رہی۔
لینووو اور فیفا کے تعاون سے تیار کیے گئے فٹ بال اے آئی پرونے، ٹیمز کو حکمتِ عملی کا زیادہ درست تجزیہ فراہم کیا۔ یہ نظام 2,000 سے زائد ڈیٹا اشاریوں اور لاکھوں ڈیٹا پوائنٹس کو یکجا کرتا ہے اور متعدد اے آئی ایجنٹس کا استعمال کرتے ہوئے چند سیکنڈز میں کوچز کے لیے حکمتِ عملی پر گہری نظر رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ لینووو نے ٹورنامنٹ کے لیے اے آئی ٹیکنالوجیز، ایڈج کمپیوٹنگ ڈیوائسز اور انفراسٹرکچر معاونت بھی فراہم کی۔
صنعت کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیز "پراڈکٹ ایکسپورٹ " سے برینڈ ایکسپورٹ" کی طرف منتقل ہو نے اور original equipment بنانے سے high-end original innovation کی جانب بڑھنے کے لیے کھیلوں کے بڑے ایونٹس سے استفادہ کر رہی ہیں ۔سینٹرل یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس کے پروفیسر وانگ یوشیونگ کی رائے میں،کھیلوں کے ایونٹس ایک عالمی زبان ہیں جو ثقافتی اختلافات کو عبور کرتی ہیں اور برینڈز کی شناخت اور ساکھ بڑھانے میں منفرد فوائد فراہم کرتی ہیں۔
اردن کے ایک خریدار صابری نے قومی جھنڈے، ٹیم کے اسکارفس، ماسکٹس فگرین اور ورلڈ کپ کی دیگر مصنوعات خرید نے کے لیے متعدد مرتبہ صوبہ جہ جیانگ کے شہر یی وو کا دورہ کیا ،ان کا کہنا ہے کہ یی وو مصنوعات کی وسیع رینج اور جدید ڈیزائن ، غیر ملکی مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔
"ورلڈ سپر مارکیٹ" یی وو، 2025 سے ہی "ورلڈ کپ موڈ" میں داخل ہو چکا تھا اور ایک تخمینے کے مطابق ورلڈ کپ کی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں تقریباً 70 فیصد حصہ یی وو کا ہے۔ یی وو کی سپورٹس برینڈ " من سا" کے بانی چھین شاو مئے کہتے ہیں کہ، باوجودیہ کہ ابھی ٹورنامنٹ کی مصروفیت کا دور نہیں تھا پھر بھی گزشتہ سال جولائی سے ہی آرڈرز کی تعداد میں 20 فی صد اضافہ ہوگیا تھا۔
ایونٹ کے دوران مختلف مقامات تک سفر کرنے کے لیے یہاں آنے والے لوگوں نے چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی سہولیات اور ان کے آرام دہ سفر کا تجربہ کیا۔ میکسیکو میں عوامی نقل و حمل کی خدمات فراہم کرنے کے لیے گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنی یوتھونگ نے متعدد برقی بسز فراہم کیں۔میکسیکو سٹی، مونٹیری اور گواڈالاجارا میں چلنے والی 115 نئی لائٹ ریل ٹرینز ،سی آر آر سی جو جو لوکوموٹیو کمپنی کی تیار کردہ ہیں۔ میکسیکو میں ٹورنامنٹ کے دوران کمپنی نے تجربہ کار انجینئرز کو تعینات کیا اور قابل اعتماد آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے ہنگامی ردِ عمل اور تکنیکی مدد کی فراہمی کے لیے ٹیمز تشکیل دیں۔
ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں چین کےغیر مادی ثقافتی ورثے نے بھی کامیابی کے ساتھ اپنی شناخت بنائی ۔فیفا ورلڈ کپ کے سٹیج پر پہلی بار ، یی کڑھائی والے مخصوص ہیٹ، تھیمڈ فٹ بال جرسی اور سکارفس کے ذریعے ، جنوب مغربی چین کے صوبے یوننان کی یی کڑھائی متعارف ہوئی جس کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔



