27جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر یان چھینگ میں واقع، دا فینگ میلو نیشنل نیچر ریزرو کے ساحلی ویٹ لینڈ ماحولیاتی وسائل سے بھرپور ہیں۔ اس کے وسیع کیچڑ سے ڈھکی زمین، آبی راستے اور نباتات میلو ہرن کے لیے ایک مثالی مسکن فراہم کرتے ہیں۔ جنگلی آبادی کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کے لیے، ریزرو کا صرف ایک حصہ سیاحوں کے لیے کھلا ہے، جب کہ زیادہ تر مرکزی علاقہ ہرن کی افزائش اور نشوونما کے لیے مختص ہے۔
رواں سال ، میلو ہرن کی دافینگ میں واپسی کی 40 ویں سالگرہ ہے۔ 1986 میں، 39 میلو ہرن برطانیہ سے یان چھینگ میں واپس لائے گئے تھے اور آج یہ علاقہ ان ہرنوں کی کل عالمی آبادی کے تقریباً 70 فیصد کا مسکن ہے۔
چین میں قومی سطح پر تحفظ فراہم کیے گئے جانوروں کے پہلے درجے میں شامل میلو ہرن میں پسینے کے غدود نہیں ہوتے ہیں اسی لیے یہ انتہائی گرم درجہ حرارت کے لیے بے حد حساس ہوتے ہیں۔ تاہم یان چھینگ کا صحت مند دلدلی ماحولیاتی نظام اس آبادی کو پھلنے پھولنے کا بھرپور موقع دیتا ہے۔ یہاں تحفظ کی چالیس سالہ کوششوں نے ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار میلو ہرن کو دوبارہ اپنے مقامی دلدلی علاقوں میں آزادانہ گھومنے کا موقع دیا ہے۔
سپین کے الوارو لاگو کا اس علاقے کا تجربہ کیسا رہا اس ویڈیو میں دیکھیے۔



